Get Mystery Box with random crypto!

*ملت اسلامیہ کو عیدالاضحٰی کی پُر خلوص مبارکباد* *عیدالاضحیٰ | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

*ملت اسلامیہ کو عیدالاضحٰی کی پُر خلوص مبارکباد*


*عیدالاضحیٰ پر قربانی کرنا صرف سنت ابراہیمی کی یاد تازہ کرنا اور جانور کو قربان کرنے سے منسوب نہیں ہے بلکہ قربانی کا اصل معنی تو یہ ہے کہ اللہ کی ذات کی خاطر انسان اپنی سب سے قیمتی چیز کو قربان کرے*
*یہ قربانی ہماری اطاعت اور ہماری آمادگی کو ظاہر کرتی ہے کہ ہم حکم خدا پر اپنی محبوب شے کو بھی قربان کرنے سے ذرا بھی دریغ نہیں کریں گے۔ یہ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اپنی آرزوؤں، خواہشوں، مقاصد اور ہماری دنیاوی آزادی کی قربانی دیتے ہوئے احکامات الہی پر چلیں گے۔* *یعنی دیانتداری اور نیکی و حق کی راہ پر چلیں گے۔*
*آج کے پُر آشوب دور میں عالم اسلام جو باطل طاقتوں کے نرغے میں ہے سلامتی کی دعا کیساتھ، عالمی وباء سے مکمل چھٹکارہ کیساتھ، امن و امان کیساتھ، غریب مسکین، مہتاج، کمزوروں کی داد رسی کیساتھ ہی عیدالاضحٰی کی سچی خوشیاں میسر ہونگی*
*یہی پیغام عیدالاضحٰی ہے*