Get Mystery Box with random crypto!

۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑ روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام | Imam Reza Shrine

۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم

وَلَوْ جَعَلْنَاهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنَاهُ رَجُلًا وَلَلَبَسْنَا عَلَيْهِم مَّا يَلْبِسُونَ (09)

ترجمہ: اور اگر ہم کوئی فرشتہ اتارتے تو اسے بھی آدمی کی شکل میں اتارتے اور اس طرح گویا ہم انہیں وہ شبہ کرنے کا موقع دیتے جو اب وہ کر رہے ہیں۔

تفســــــــیر قــــرآن:

بالفرض اگر ملائكہ كو پيغمبرى اور نبوت كے لئے انتخاب كيا جاتا تو اللہ تعالى انھيں بشر كى شكل ميں قرار ديتا، فرشتے كو پيغمبر بناكر بھيجنے كى درخواست كرنا، كفار كا صرف ايک بہانہ ہے
كفار، انسان ميں مقام رسالت پر فائز ہونے كی لياقت و صلاحيت كے منكر اور اس مقام كے ملائكہ سے مختص ہونے كے مدعى ہيں
خداوند كريم، لوگوں كے لئے، بشر كے علاوہ كسى اور جنس سے پيغمبر مبعوث نہيں كرے گا، وہ اپنے انبياء كو مردوں ميں سے انتخاب كرتا ہے
عام لوگ دنيا ميں ملائكہ كى اصلى شكل ديكھنے سے عاجز ہيں، خداوند بنى آدم كى جانب ملائيكہ كو پيغمبر بناكر نہيں بھيجتا
اگر ملائكہ ميں سے پيغمبر مبعوث كر ديا جاتا تو بھى كفار كے بہانے بنانا اور مغالطہ والى وضعيت ختم نہ ہوتی
رسالت پيغمبر(ص) كا انكار كرنے والے حقيقت كو چھپاتے ہيں اور مغالطے سے كام ليتے ہيں
خداوند عالم، رسالت پيغمبر(ص) كے بارے ميں حق كو چھپانے والوں اور مغالطہ ميں ڈالنے والوں كو گمراہى ميں چھوڑ ديتا ہے
اپنى مغالطہ كارى اور حق پوشى كے نتيجہ ميں انسان كا ہدايت الہى سے محروم ہو جانا

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راہنما، سورہ انعام
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur

https://t.me/ImamRezaUR

•┈┈•┈•⊰✿✿⊱•┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک

https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 10

https://chat.whatsapp.com/9pc213e5t4xA8Ow5QOoDgo