Get Mystery Box with random crypto!

ہم سب کے پیارے انشا جی کی شرارتیں پاپوش کراچی کا وہ علاقہ ہے | زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

ہم سب کے پیارے انشا جی کی شرارتیں

پاپوش کراچی کا وہ علاقہ ہے جہاں اُردو ادب کے مشہور مزاح نگار ابنِ انشاء رہائش رکھتے تھے"

اُن کے گھر کے سامنے ایک کچرا کُنڈی ہوا کرتی تھی جہاں ہر وقت کچرے کا انبار جمع رہتا تھا جب ابنِ انشاء کو آدم جی ایوارڈ مِلا تو کراچی میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ کو رحم آیا اور اس کے عملے نے خاموشی سے سارا کچرا اُٹھا کر صاف کر دیا اور وہ کچرا کنڈی ختم ہو گئی۔

کچھ ہی دِن گزرے تھے کہ اِبنِ انشاء کے ایم سی کے آفس پہنچ گئے اور وہاں درخواست جمع کرائی اور اُس درخواست میں لِکھا " حضُور! مہربانی فرمائیں میرے گھر کے سامنے سے کُوڑے کا جو ڈھیر اُٹھایا گیا ہے وہ واپس لا کر اُسی جگہ ڈال دیں کیونکہ میرے مہمانوں کو میرا گھر ڈُھونڈنے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے "

کتاب "ادیبوں اور شاعروں کے لطیفے" سے انتخاب