Get Mystery Box with random crypto!

مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

لوگوی کانال تلگرام muftitaqiusmanisahab — مفتی محمد تقی عثمانی صاحب م
لوگوی کانال تلگرام muftitaqiusmanisahab — مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
آدرس کانال: @muftitaqiusmanisahab
دسته بندی ها: دین
زبان: فارسی
مشترکین: 6.80K
توضیحات از کانال

اس چینل کے ذریعے سے آپ شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے بیانات ، تحریریں اور کتابیں Pdf حاصل کرسکتے ہیں ـ
رابطہ بوٹ ◀ @Muftitqichanal_Rabtabot

Ratings & Reviews

3.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

1

4 stars

0

3 stars

0

2 stars

1

1 stars

0


آخرین پیام ها 12

2022-02-04 12:50:34 yaden by Taqi usmani. part2..pdf
582 views09:50
باز کردن / نظر دهید
2022-02-04 12:50:11 زکی کیفی صاحبؒ کا یومِ وفات
کل 24 دسمبر حضرت شیخ الاسلام *مفتی محمد تقی عثمانی* صاحب مدظلہم کے برادرِ مکرم *جناب زکی کیفی* صاحب کا یومِ وفات تھا، جناب زکی کیفی صاحب 24جنوری 1975 کو لاہور میں انتقال فرما گئے تھے۔ حضرت زکی کیفی صاحب مرحوم اپنے چھوٹے بھائی مفتی تقی عثمانی صاحب کے ساتھ خصوصی شفقت کا معاملہ فرماتے تھے اور حضرت ان کے بہت لاڈلے بھائی تھی۔
مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ نے زکی کیفی صاحب کے سانحہ ارتحال پر البلاغ میں ایک طویل تعزیتی و تاثراتی مضمون لکھا جو پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ مضمون حضرت والا مدظلہم کی کتاب *’’نقوشِ رفتگاں‘‘* میں شامل ہے۔
معارفِ عثمانی کے قارئین کیلئے وہ مضمون یہاں شئیر کیا جارہا ہے.......اس کے علاوہ یادیں کی دوسری اور تیسری قسط بی بھیج جائے گی، جن میں جناب زکی کیفی صاحب مرحوم کا تذکرہ ہے:
█▓█ *معارف عثمانی* █▓█
25جنوری 2022.
589 views09:50
باز کردن / نظر دهید
2022-02-04 12:49:57 3.نقوش.زکی کیفی مرحوم.pdf
469 views09:49
باز کردن / نظر دهید
2022-02-04 12:48:37 *اصلاحی مجلس کا بیان*
____
بـــروزاتوار مورخہ 19 جمادی الثانی 1443ھ بمطابق 23 جنــــوری 2022،
*شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ*
█▓█ *معارف عثمانی* █▓█
24 جنوری 2022.
462 viewsedited  09:48
باز کردن / نظر دهید
2022-02-04 12:48:01 *اصلاحی مجلس کا خلاصہ*
بـــروزاتوار مورخہ 19 جمادی الثانی 1443ھ 23 جنــــوری 2022
---------------
*شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ* گذشتہ دو اتوار سے مناجاتِ مقبول کی مسنون دعا:
*اللھم انی اسئلک حبک....*
کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کی محبت پر بیان فرما رہے ہیں۔ آج تیسری مجلس بھی اسی موضوع تھی......
حضرت والا کا ہر بیان *کرشمہ دامنِ دل می کشد کہ جا اینست* کا مصداق ہوتا ہے۔
آج کا بیان بھی علم و معرفت کے قیمتی خزانوں کا حسین مرقع تھا۔
اس بیان میں حضرت والا مدظلہم نے اس دعا کے اگلے دو جملوں
*وحب من یحبک، و حب من ینفعنی حبہ عندک*
کی تشریح کرتے ہوئے سب سے پہلے عشقِ حقیقی و عشقِ مجازی کے فرق پر تفصیلی گفتگو فرمائی اور بتایا کہ جو محبت اللہ کیلئے ہوتی ہے وہ پائیدار ہوتی ہے وہ کبھی ختم نہیں ہوتی،اس پر علامہ اقبال کا یہ شعر بھی پڑھا:
وہ عشق جس کی شمع بُجھا دے اجل کی پھُونک
اُس میں مزا نہیں تپش و انتظار کا
۔اس کے بعد *و حب من ینفعنی حبہ عندک* کے ذیل میں بزرگوں کی مختلف طبائع کا ذکر کرتے ہوئے حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کی مثال شروع فرمائی اور پھر اسی ذیل میں حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے مناقب بھی تفصیل سے بیان فرمائے۔
بیان کے آخری حصے میں حدیث کے ان دونوں جملوں میں طبعی محبت اور عقلی محبت کے لحاظ سے ایک دلنشیں فرق بیان فرمایا اور *برگوں کی محبت میں افراط و تفریط* پر مفصل بات کرتے ہوئے اعتدال کا راستہ بھی بتایا۔ بیان کا یہ آخری حصہ بھی بہت اہم تھا اور کسی ایک بزرگ یا شیخ سے وابستہ ہوجانے کے بعد دوسروں سے متعلق محبت و احترام کے جو تقاضے ہونے چاہئیں ان پر تفصیل سے گفتگو فرمائی۔
غرض پورا بیان ہی علم و معرفت کا خزانہ تھا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ان بیانات کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور حضرت والا کو صحت و عافیت کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے۔
█▓█ *معارف عثمانی* █▓█
23 جنوری 2022.
راشد حسین
یہ بیان اس لنک پر سنا جا سکتا ہے:
_______
*Link:*
https://www

574 views09:48
باز کردن / نظر دهید
2022-01-24 05:33:46 طریق القلندر.حضرت تھانوی.pdf
553 views02:33
باز کردن / نظر دهید
2022-01-24 05:33:08 قلندر
553 viewsedited  02:33
باز کردن / نظر دهید
2022-01-24 05:31:55 *صنما رہِ قلندر سزد اَر بمن نمائی*
ایک اہم موضوع پر یکجا مواد
9 جنوری 2022 بروز اتوار کی اصلاحی مجلس میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہم العالی نے مناجاتِ مقبول میں موجود مسنون دعاؤں کی تشریح کے سلسلے میں اگلی دعا:
*اللھم انی اسئلک حبک و حب من یحبک....*
کی تشریح فرمائی۔ *اس بیان میں حضرت والا مدظلہم نے اللہ تعالیٰ سے محبت کا تعلق پیدا کرنے کی ضرورت،نفسانی خواہشات چھوڑنے اور دل پر چوٹیں لگنے سے اللہ تعالیٰ کی محبت میں اضافے کی صورتیں، اللہ تعالیٰ کی محبت کے فوائد و ثمرات اور اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرنے کے طریقوں پر مفصل انداز میں گفتگو فرمائی۔*
یہ مکمل بیان اس لنک پر سنا جا سکتا ہے:
(

)
*اسی بیان میں حضرت والا نے اللہ کی محبت حاصل کرنے کا آسان طریقوں پر بات کرتے ہوئے حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب ؒ کے ایک وعظ *’’طریق القلندر‘‘* کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:*
*’’اس بارے میں حضرت ؒ کا ایک وعظ بھی ہے جو بڑا عجیب وعظ ہے، اور یہ وعظ حضرت نے شاہ ابوعلی قلندر کے مزار کے قریب مسجد میں کیا تھا، اس لیے ان کا نام بھی طریقِ قلندر ہے، یہ وعظ دراصل ایک فارسی شعر کی تشریح ہے، فارسی شعر یہ ہے:*
*صنما رہِ قلندر سزد ار بمن نمائی*
*کہ دراز و دور دیدم رہ و رسم پار سائی*
ترجمہ: اے صنم! (شیخ یا مرشد) مجھے کوئی قلندرانہ راستہ دکھادو، جس پر چل کر میں منزل تک پہنچ جاؤن، کیونکہ پارسائی کے جو طریقے ہیں وہ طریقے مجھے بہت لمبے چوڑے اور دور نظر آتے ہیں۔
حضرت شیخ الاسلام صاحب مدظلہم نے جنوری 2022 کے اس بیان میں تو اس شعر کی مختصر تشریح فرمائی اور ضمنی طور پر طریقِ قلندر پر بات کی، تاہم حضرت والا مدظلہم نے اپنے 2011 کے ایک اور بیان میں *طریق قلندر* پر مفصل گفتگو فرمائی تھی۔ یہ بہت ہی قیمتی بیان ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے پر بڑے موثر انداز میں گفتگو فرمائی گئی ہے۔ یہ بیان اس پوسٹ کے ساتھ آڈیو میں بھیجا جارہا ہے۔ نیز یہ بیان لنک پر بھی سنا جا سکتا ہے:
(

)
حضرت والا نے اس بیان میں طریقِ قلندر والے مذکورہ وعظ کا تذکرہ بھی فرمایا اور ایک جگہ فرمایا:
*اہلِ علم کو چاہیے کہ وہ وعظ بہت اہتمام کے ساتھ پڑھیں، بڑا ہی عجیب وعظ ہے اور بڑے ہی کارآمد مضامین ہیں اور اصلاح کیلئے بہترین ہے۔*
یہ وعظ اس پوسٹ کے ساتھ پی ڈی ایف میں یہاں بھیجا جارہا ہے۔
--------
اس کے علاوہ حضرت شیخ الاسلام صاحب دامت برکاتہم نے حضرت تھانوی صاحبؒ ہی کے ایک ملفوظ کی روشنی میں ایک اور موقع پر قلندر کی تعریف اور اقسام پر تفصیلی گفتگو فرمائی تھی، اور اس بیان میں فرمایا تھا:
*کوشش بھی کرنی چاہیے اور دعا بھی کرنی چاہیے کہ اس معنی کےاعتبار سے اللہ تعالیٰ ہم سب کو قلندر بنا دے۔*یہ بیان اس لنک پر بھی سنا جا سکتا ہے:
(

)
یہ تمام بیانات یکجا کرکے معارفِ عثمانی کے خواتین و حضرات کی خدمت میں ارسال کیئے جارہے ہیں،ان سے فائدہ اٹھائیں اور بندہ کو دعاؤں میں یادرکھیں۔ جزاکم اللہ
█▓█ *معارف عثمانی* █▓█
20 جنوری 2022.
557 views02:31
باز کردن / نظر دهید
2022-01-23 05:54:10 *’’یـــــادیں‘‘ -پچاسویں قســـــط*

شیخ الاســـــــلام حضرت مولانا مفتی *محمـــــــد تقی عثـــــــمانی* صاحب دامـــــــت برکاتہم کی خودنوشـــــــت سوانح *’’یادیں‘‘* کی *50ویں قسط* جو کہ جـــــــامعہ *دارالعـــــــلوم کراچی* کے ترجمـــــــان *ماہنامہ البـــــــلاغ* کے (جمادیالثانیہ 1443ھ/ جنوری 2022ء ) کے شـــــمارے میں شـــــائع ہوئی ہے، یہ قســـــط *’’معــــــــــارفِ عثــــــــــمانی‘‘* کے قـــــارئین کیلئے یہاں پیش کی جارہی ہے۔
*بسلسلہ: ’’معـــــارفِ عثمانی‘‘-*

اب آپ یادیں کی سابقہ اور موجودہ تمام اقساط حضرت والا دامت برکاتہم کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ملاحظہ فرماسکتے ہیں
*https://muftitaqiusmani.com/ur* //
█▓█ *معارف عثمانی* █▓█
19 جنوری 2022.
740 views02:54
باز کردن / نظر دهید
2022-01-23 05:54:06 یادیں -قسط 50.pdf
727 views02:54
باز کردن / نظر دهید