Get Mystery Box with random crypto!

مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

لوگوی کانال تلگرام muftitaqiusmanisahab — مفتی محمد تقی عثمانی صاحب م
لوگوی کانال تلگرام muftitaqiusmanisahab — مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
آدرس کانال: @muftitaqiusmanisahab
دسته بندی ها: دین
زبان: فارسی
مشترکین: 6.80K
توضیحات از کانال

اس چینل کے ذریعے سے آپ شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے بیانات ، تحریریں اور کتابیں Pdf حاصل کرسکتے ہیں ـ
رابطہ بوٹ ◀ @Muftitqichanal_Rabtabot

Ratings & Reviews

3.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

1

4 stars

0

3 stars

0

2 stars

1

1 stars

0


آخرین پیام ها 15

2021-12-17 20:40:10 مفتی محمد تقی عثمانی صاحب pinned a file
17:40
باز کردن / نظر دهید
2021-12-17 20:39:42 یادیں،مجموعہ48 اقساط.مفتی تقی عثمانی.pdf
138 views17:39
باز کردن / نظر دهید
2021-12-17 20:38:06 ’’یـــــادیں‘‘ - اقساط کا مجموعہ :


شیخ الاســـــــلام حضرت مولانا مفتی *محمـــــــد تقی عثـــــــمانی* صاحب دامـــــــت برکاتہم کی خودنوشـــــــت سوانح *’’یادیں‘‘* کی *ماہنامہ البـــــــلاغ* میں شائع شدہ اب تک(ربیع الثانی 1443ھ/ دسمبر 2021ء) کی مکمل 48 اقساط کا مجموعہ *’’معارفِ عثمانی‘‘* کے قارئین کی خدمت میں پیش کیاجارہا ہے۔
*بسلسلہ: ’’معـــــارفِ عثمانی‘‘-*

اب آپ یادیں کی سابقہ اور موجودہ تمام اقساط حضرت والا دامت برکاتہم کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ملاحظہ فرماسکتے ہیں
*https://muftitaqiusmani.com/ur* //
139 viewsedited  17:38
باز کردن / نظر دهید
2021-12-17 20:27:46
153 views17:27
باز کردن / نظر دهید
2021-12-17 20:23:19
144 views17:23
باز کردن / نظر دهید
2021-12-17 20:22:31 *قرآن کریم کی تلاوت کا اجر اور ہماری غفلت..!*

شیخ الاســـــــلام حضرت مولانا مفتی محمـــــــد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم...!



*تلاوت پر اجرِ عظیم کا وعدہ...!*

ایک حدیث شریف میں نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جب کوئی شخص قرآن کریم پڑھتاہے تو اس کو ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ۔
پھر تفصیل نبی کریم ﷺ نے یہ بیان فرمائی کہ میں نہیں کہتا کہ الٓمٓ ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف، لام ایک حرف، میم ایک حرف ہے تو جب الٓمٓ پڑھا تو اس الٓمٓ کے پڑھنے سے نامۂ اعمال میں تیس نیکیوں کا اضافہ ہوگیا۔
بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ قرآن مجید کو بغیر سمجھے پڑھنے سے کیا حاصل؟ یہ تو ایک نسخۂ ہدایت ہے، اس کو سمجھ کر انسان پڑھے، اور اس پر عمل کرے تو اس کا فائدہ حاصل ہوگا، محض طوطے مینا کی طرح اس کو رٹ لیا، اس سے فائدہ کیا؟ تو سرکارِ دوعالم ﷺ نے بیان فرمایاکہ یہ قرآن ایسا نسخۂ شفا ہے کہ جو شخص اس کو سمجھ کر اس پر عمل کرے اس کے لئے تو باعثِ شفا ہے ہی،
لیکن اگر کوئی شخص محض اس کی تلاوت کیا کرے، بغیر سمجھے بھی تو اس پر بھی اللہ تبارک وتعالیٰ نے اتنی نیکیاں لکھی ہیں کہ ایک ’’الٓمٓ‘‘ کے پڑھنے پر تیس نیکیوں کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

*قرآن کریم سے غفلت کاباعث...!*

ان نیکیوں کو حاصل کرنے کے لئے کوئی کشش پیدا نہ ہوئی، کوئی جنبش نہ ہوئی، کوئی حرکت نہیں ہوئی، کوئی جذبہ دل میں پیدا نہیں ہوا، کیوں ؟ اس واسطے کہ آج کی دنیا کا سکہ نیکیاں نہیں ، یہ جو کہا جارہا ہے کہ نیکیوں میں اضافہ ہوجائے گا، نامۂ اعمال میں اضافہ ہوجائے گا۔ یہ سکہ رائج الوقت نہیں ۔
اگر یوں کہا جاتا کہ الٓمٓ کے الف پر دس روپے ملیں گے، لام پر دس روپے ملیں گے، میم پر دس روپے ملیں گے یعنی الٓمٓ پڑھنے پر تیس روپے ملیں گے، تو دل اس کی طرف کھنچتا، کشش ہوتی، لوگ دوڑتے اور بھاگتے، یہاں تو بہت سستا سودا مل رہا ہے کہ الٓمٓ پڑھو اور تیس روپے کمائو۔ لیکن چونکہ یہ کہاجارہا ہے کہ روپوں کے بجائے نیکیاں ملیں گی۔ کوئی کشش کوئی جنبش کوئی حرکت دل میں پیدا نہیں ہورہی۔ اس واسطے کہ نیکیوں کی قدر نہیں معلوم، جانتے نہیں کہ نیکی کے بڑھنے سے کیا ہوتا ہے۔ اور روپئے کی قدر معلوم ہے، دس روپے ملیں گے تو ان سے اتنا کام ہوگا اور تیس روپئے ملیں گے تو اتنا کام ہوگا، اس واسطے کہ ان کی قدر و قیمت کا پتہ ہے، نیکیاں بڑھنے سے کون سی کار ہاتھ آگئی، کونسا بنگلہ بن گیا، کون سے بینک بیلنس میں اضافہ ہوگیا۔ نیکیاں بڑھ گئیں تو کیا ہوگیا۔ سکہ رائج الوقت تو ہے نہیں ، اس واسطے اس کی طرف کشش نہیں ہوتی۔ اس کی طرف دل میں حرکت نہیں ہوتی۔جس روز یہ آنکھ بند ہوگی، جس روز اس قلب کی حرکت رُک جائے گی اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور حاضری ہوگی اس دن پتہ چلے گاکہ یہ نیکیاں کیا چیز تھیں ؟ اور یہ روئیے جس کی ہم قدر کیا کرتے تھے جو آج بڑی قیمتی چیزہیں یہ کیا تھے؟

کتاب کا نام: اصلاحی خطبات جلد نمبر 10
صفحہ نمبر: 239
بسلسلہ: ’’معارفِ عثمانی ‘‘-67# -اصلاحی خطبات
170 views17:22
باز کردن / نظر دهید
2021-12-16 19:43:56
623 views16:43
باز کردن / نظر دهید
2021-12-16 19:05:58 ہدایہ سمجھ کر پڑھنے کی اہمیت :



حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے شریعت اپیلیٹ بینچ کے جج کی حیثیت سے وہاں سترہ سال کام کیا ہے۔ وہ اپنے ایک بیان میں وہاں کے تجربات سے متعلق فرماتے ہیں:
’’شاید ہی کوئی شخص سپریم کورٹ میں اتنا عرصہ رہا ہو جتنا وقت میں نے وہاں گزارا۔وہاں ہمارے درمیان جو مقدمات آتے تھے تو اس میں ہمارے جیسے کچھ طالب علم بھی جج کی حیثیت سے ہوتے تھے، جبکہ وہ حضرات بھی ہوتے تھے جن کی ساری زندگی وکالت یا قانون کی تعلیم و تربیت میں گزری۔ اتفاق سے ہمارا کام یہ ہوتا تھا کہ مروجہ قوانین کا جائزہ لینا اور اس کی ایک ایک شق کو گہری نظر سے دیکھنا ہوتا تھا۔ جو کچھ بحیثیت طالب علم ہم نے اپنے مدرسوں میں جو کچھ پڑھا ،اس کی وجہ سےقانون کی بات ذرا جلدی سمجھ آجاتی تھی جبکہ بعض حضرات کو ذرا دیر لگتی تھی۔
ایک مرتبہ ہماری ایک مجلس بیٹھی ہوئی تھی جس میں معروف جج صاحبان بھی تھے، میں بھی تھا اور وہاں کسی قانون کی تشریح پر گفتگو ہو رہی تھی تو میں نے اس پر اپنی کچھ رائے ظاہر کی کہ اس کی تشریح درحقیقت یوں ہے۔
اس وقت جو چیف جسٹس تھے انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ انہوں نے ساری زندگی کبھی وکالت نہیں کی لیکن یہ قانون کی بات بہت تیزی سے پکڑتے ہیں، وہاں ایک دوسرے جج صاحب موجود تھے، انہوں نے کہا کہ’’ ہاں انہوں نے ایل ایل بی کیا تھا اور سیکنڈ پوزیشن کے ساتھ کیا تھا۔‘‘
اس پر میں نے عرض کیا کہ *یہ ایل ایل بی کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اس وجہ سے ہے کہ میں نے ہدایہ پڑھی ہے اور الحمدللہ سمجھ کر پڑھی ہے۔ اگر قانون کی کوئی باریک بات اللہ تعالٰی میرے دل میں ڈال دیتے ہیں تو وہ ایل ایل بی کی برکت سے نہیں بلکہ ہدایہ کی وجہ سے ہے۔
ایل ایل بی میں نے اس طرح کیا تھا کہ امتحان سے صرف ایک مہینہ پہلے دارالعلوم سے چھٹی لے کر مطالعہ کیا اور امتحان دے دیا، مجھے احساسِ کمتری تھی کہ سارے لوگ پورا سال پڑھتے آرہے ہیں اور میں نے صرف ایک مہینہ پڑھا اسلئے جب امتحان ہوگا تو دوسروں کے ساتھ کیسے چل سکوں گا۔میں جب امتحان دینے گیا تو جہاں امتحان سے پہلے طالب علم مذاکرہ کر رہے ہوتے ہیں، وہاں پہنچ کر اندازہ ہوا کہ جنہوں نے سارے سال پڑھا ہے وہ بھی بعض اوقات وہ بات نہیں سمجھ پا رہے جو اللہ تعالٰی نے مجھے سمجھا دی ہے،اور پھر جب امتحان کا نتیجہ آیا تو میری سیکنڈ پوزیشن تھی۔ ۔*
الحمد للہ فقہ اور اصولِ فقہ سے خصوصی مناسبت تھی اسلئے جب میں اپنی فقہ اور اصول فقہ کا وہاں کے قوانین، کا مطالعہ کیا کرتا تھا، جنہیں عدالتی زبان میں (interpretation of statutes) کہا جاتا ہے۔وہ وہ ہماری فقہ کے مقابلے میں بچوں کا کھیل معلوم ہوتاتھا۔لیکن افسوس یہ ہے کہ اس عظیم ذخیرے سے ، عظیم ورثے سے ہماری اکثریت ناواقف ہے اور اس میں شاید ہمارا بھی بڑا قصور ہے کہ ہم نے ان تک ان باتوں کو نہیں پہنچایا۔‘‘
█▓█ *معارف عثمانی* █▓█
16 دسمبر2021
669 viewsedited  16:05
باز کردن / نظر دهید
2021-12-16 14:01:17 مفتی محمد تقی عثمانی صاحب pinned an audio file
11:01
باز کردن / نظر دهید
2021-12-07 20:27:22 ​​علامہ مسعودی رحمہ اللہ علیہ سے کتاب کے بارے میں فصیح و بلیغ تعریف :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

علامہ مسعودی رحمہ اللہ تعالٰی نے کتاب کی قدر و قیمت پر فصیح و بلیغ اور جامع تعریف کی ہے،اور فرماتے ہیں کہ :

"اے میری کتابو! تم میری جلیس و انیس ہو،تمہارے ظریفانہ کلام سے نشاط اور تمہاری ناصحانہ باتوں سے تفکر پیدا ہوتا ہے،تم پچھلوں اور اگلوں کو ایک عالم میں جمع کردیتی ہو،تمہارے منہ میں زبان نہیں،لیکن تم زندوں اور مردوں کے افسانے سناتی ہو،تم ہمسایہ ہو،لیکن ظلم نہیں کرتیں،عزیز ہو،لیکن غیبت نہیں کرتیں،دوست ہو لیکن مصیبت میں ساتھ نہیں چھوڑتیں ـ"

علم کے موتی،اور علم کے گوہر نایاب دریافت کرنے کے لئے کتاب کا عاشق،علم کا طالب،تحقیق و تلاش کا دیوانہ،ماسویٰ علم سے بیگانہ،ان تمام اغراض پرست،مطلب پرست برائے نام دوست یا دوست نما انسانوں سے بچنے کے لئے زبان حال سے یہ کہتا ہوا، اپنے گھر کے گوشہ سے چمٹ جاتا ہے کہ ہم تو علم کی جستجو اور تحقیق میں مشغول ہیں اور حقائق و معارف اور انوار علم سے جھولیاں بھر رہے ہیں ـ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کتاب : مُطالعہ کی اہمیت
(صفحہ نمبر ۴۸)
مصنف : مولانا محمد روح اللہ نقشبندی
ناقل : عبدالرحمن
بسلسلہ: کتب سے اقتباسات ٹیلی گرام چینل
https://t.me/Eqtebaskb
278 views17:27
باز کردن / نظر دهید