Get Mystery Box with random crypto!

زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

لوگوی کانال تلگرام zindagi_gulzar_hai — زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے ز
لوگوی کانال تلگرام zindagi_gulzar_hai — زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے
آدرس کانال: @zindagi_gulzar_hai
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
کشور: ایران
مشترکین: 1.25K
توضیحات از کانال

رومانی ناولز۔ خوبـصورت نظمیں۔ سبق اموز امیج۔ دل کو چھوتی ہوئی غزلیں۔اُردُو کے نَثــرِی ادَب، شـعــری ادَب، ادَب اطـفــال ڪیلئے اِس چَـیـنَـــل ڪو تَشــڪِیــل دِیــا گیا ہے
@Naveed_Akhtar

Ratings & Reviews

3.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

1

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

0

1 stars

1


آخرین پیام ها 24

2021-01-16 08:13:29 بچوں کے پسندیدہ شاعر مولانا اسماعیل میرٹھی کی ایک بہترین نصابی غزل ، جس میں الفاظ کے مترادفات کا استعمال کرتے ہوئے انھوں نے بچوں کے ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ کی کوشش کی ہے:

وہی ’کارواں‘ وہی ’قافلہ‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہی ’منزلیں‘ وہی ’مرحلہ‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن
اسے وزن کہتے ہیں شعر کا تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ’شکر‘ ہے جو ’سپاس‘ ہے ، وہ ’ملول‘ ہے جو ’اُداس‘ ہے
جسے ’شکوہ‘ کہتے ہو ہے ’گلہ‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ’نقص‘ ہے وہی ’کھوٹ‘ ہے، وہی ’ضرب‘ ہے وہی ’چوٹ‘ ہے
وہی ’سود‘ ہے وہی ’فائدہ‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ہے ’ندی‘ وہی ’نہر‘ ہے ، وہی ’موج‘ ہے وہی ’لہر‘ ہے
یہ ’حباب‘ ہے وہی ’بلبلہ‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ’کذب‘ ہے وہی ’جھوٹ‘ ہے، وہی ’جرعہ‘ ہے وہی ’گھونٹ‘ ہے
وہی ’جوش‘ ہے وہی ’ولولہ‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ’ساتھی‘ ہے جو ’رفیق‘ ہے ، وہی ’یار‘ ہے جو ’صَدِیق‘ ہے
وہی ’مِہر’ ہے وہی ’مامتا‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

جسے ’بھید‘ کہتے ہو ’راز‘ ہے ، جسے ’باجا‘ کہتے ہو ’ساز‘ ہے
جسے ’تان‘ کہتے ہو ہے ’نوا‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

جو ’مراد‘ ہے وہی ’مدعا‘ ، وہی ’متّقی‘ وہی ’پارسا‘
جو ’پھنسے بلا‘ میں وہ ’مبتلا‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

جو ’کہا‘ ہے میں نے ’مقال‘ ہے، جو ’نمونہ‘ ہے وہ ’مثال‘ ہے
مری ’سرگزشت‘ ہے ’ماجرا‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

جو ’چنانچہ‘ ہے وہی ’جیسا‘ ہے ، جو ’چگونہ‘ ہے وہی ’کیسا‘ ہے
جو ’چناں چنیں‘ ہے سو ’ہٰکذا‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

وہی ’خوار‘ ہے جو ’ذلیل‘ ہے وہی ’دوست‘ ہے جو ’خلیل‘ ہے
’بد‘ و ’نیک‘ کیا ہے ’بُرا‘ ’بھلا‘ تمھیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

(مولانا اسماعیل میرٹھی)
1.2K views05:13
باز کردن / نظر دهید
2021-01-09 16:34:31 فیچرز بھی دلچسپ ہوں گے… اور دوسرے کسی بھی سوشل میڈیا ایپ پر منتقل ہوتے وقت آپ واٹس ایپ سے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ضرور کردیں تاکہ واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد کم ہوسکے _

: *سمیــع اللّٰہ خان*
۸ جنوری بروز جمعہ ۲۰۲۱
ksamikhann@gmail.com
1.4K views13:34
باز کردن / نظر دهید
2021-01-09 16:34:30 Privacy International.
*مشہور پولیٹیکل سائنٹسٹ اور تھنکر ایان بریمر کےمطابق:* سوشل میڈیا کمپنیوں کے تجارتی طور طریقے کسی بھی صحتمند سماج کے بالکل خلاف ہیں _
*تکنیکی دنیا لندن کے مشہور جرنلزم کارنر ٹکنالوجی کرنچ کے سینئر ایڈیٹر مائیک بٹچر نے بھی واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر سخت تنقیدیں کی ہیں اور صارفین کو واٹس ایپ سے ٹیلی گرام یا سِگنل کی جانب کوچ کرنے کا مشورہ دیا ہے*

راقم سطور ۲۰۱۲ سے واٹس ایپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر اپنی بساط بھر کام کررہاہے، اتنے عرصے میں واٹس ایپ پر میں نے ایک ایسا نیٹورک تشکیل دینے کی کوشش کی جس کے ذریعے صحیح خبروں کی ترسیل ہوسکے، غلط پروپیگنڈوں کا تدارک ہوسکے، میں نے کئی دفعہ میڈیا ہاؤز کے ذریعے کام کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں کرسکا تو سوشل میڈیا پر ایسی ٹیم بنائی جو میڈیا ہاؤز اور آئی۔ٹی سیل کے متبادل کے طورپر کام کرسکے، یہ تجربہ چھ سالوں سے زائد پر محیط اور کامیاب بھی رہاہے، اس دورانیے میں کئی دفعه ایسا ہوا کہ واٹس ایپ کےمتعلق مختلف قسم کی خبریں سامنے آئیں لیکن وہ ایسی نہیں ہوتی تھیں کہ ان کی وجہ سے اس ایپلیکیشن کو چھوڑنا پڑے، لیکن اب جو واٹس ایپ کی نئی پالیسی آئی ہے وہ کچھ نہیں بھی ہو تو ہر گاہک اور صارف کے حقوق کے خلاف یقینی طورپر ہے، ان کا ڈاٹا اور ان کی معلومات کسی اور کمپنی کے حوالے کرنا خیانت ہے، بڑی مصیبت یہ ہیکہ واٹس ایپ کو فیسبوک نے پہلے ہی خرید لیا ہے اور اب فیسبوک، واٹس ایپ صارفین کی پرائویسی کے خلاف ورزی کررہاہے تو ایک طرح سے اس کےپاس یہ دلیل بھی ہیکہ واٹس ایپ کمپنی بھی ہماری ہی ہے، بڑی کمپنیوں اور جدید ماڈرن ٹکنولوجی کی دنیا کے ان بکھیڑوں میں بالآخر استحصال عام انسان کا ہے، ان سے کیے گئے صارف معاہدہ کےخلاف ورزی تو ہے ہی، خطرہ اُس پوشیدہ جرائم پیشہ دنیا سے بھی ہے جو ٹکنولوجی کے اس دور میں سائبر ورلڈ کے نام سے جانی جاتی ہے،
جہاں تک انٹرنیٹ کی بات ہے تو اس کے بیشمار فوائد یقینًا ہیں لیکن انسانوں نے جب سے قدرتی جہانوں میں فطرت کی دنیا سے اوپر ایک نئی اور تکنیکی دنیا بنائی تب سے ایک نیا Criminal World بھی exist کرتاہے, یہ انٹرنیٹ کی دنیا میں cyber اور مختلف ناموں سے جانے جاتےہیں اس دنیا کے مجرم بڑے شاطر اور سفاک ہوتےہیں، سائبر کے جرائم پیشہ گروہوں کو انٹرنیٹ کی بڑی بڑی کمپنیوں سے معلومات اور ڈاٹا درکار ہوتا ہے، پھر وہ چھوٹے چھوٹے علاقوں میں ان مجرمین کو ملتاہے جس کی بنیاد پر وارداتیں انجام پاتی ہیں، اس کے علاوہ انٹرنیٹ اور سائبر سے متعلقہ جرائم پیشہ دنیا اور وسیع تر ہے، جس صورت انسان کو لرزا دیتی ہے، ان پر پھر کبھی تفصیلی بات کرینگے، خلاصہ یہ ہیکہ، تکنیکی دنیا نیٹ اور 4 جی کی دنیا ہرحال میں محفوظ نہیں ہے_
واٹس ایپ نے نئی پالیسی کو قبول کرنے کے لیے ۸ فروری تک کا وقت دیا ہے تب تک دیکھتے ہیں اگر عوامی دباؤ میں پالیسی واپس لے لے تو آپکی مرضی ہے، لیکن ہم تو ذہن بناچکے ہیں کہ اب جیسے ہم لوگوں نے ہی بحیثیت صارف واٹس ایپ کو اتنا ضروری بنایا ویسے ہی وہ سارے کام اگر ٹیلی گرام سے ہوسکتےہیں اور زیاده محفوظ طورپر، تو پھر کیوں نا ٹیلی گرام کو ترجیح دی جائے اگر واٹس ایپ اپنے صارفین کی معلومات سے سمجھوتہ کرسکتا ہے تو ہم کیوں ایسا استحصال برداشت کریں، *خوش نصیب ہیں چائنا اور کیوبا والے جو اپنا علیحدہ میسنجر ایپ رکھتےہیں، اور خوش قسمت ہیں امریکا و یوروپ والے جو اپنی رازداری اور پرائویسی کے لیے حکومتوں کو جھکا دیتےہیں، بدقسمت ہیں ہندوستان کے شہری جن کے حکمران آج تک اپنے یہاں دنیا کے سب سے بڑے بازار میں اپنے خود کے ایپلیکیشنز کیا تیار کرتے انہوں نے اپنی عوام کی رازداری اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے Data Protection جیسا کوئی مضبوط قانون نافذالعمل نہیں کرایا ورنہ جو کچھ خیانت اور ڈکیتی سوشل میڈیا کے ایپلیکیشنز بھارتیوں کےساتھ کرتےہیں وہ غلطی سے بھی اگر یوروپ میں ہوجائے تو متعلقہ کمپنیوں کو لوگ گھسیٹ کے رکھ دیں کیونکہ عوام اور شہریوں کی نجی زندگی اور پرائیویٹ لائف میں جھانکنے سے بڑی بے عزتی اور کوئی نہیں ہے پتا نہیں کب ہندوستانی حکومتوں کو اس بےعزتی کا احساس ہوگا* بہرحال وقت آچکا ہے ایک نئے تجربے کا، ہم جلد ہی واٹس ایپ کو پوری طرح سے ڈیلیٹ کردینگے اور ٹیلی گرام پر موجود ہوں گے، سِگنل بھی اچھا متبادل ہے لیکن واٹس ایپ والوں کے لیے ٹیلی گرام زیادہ آسان، موزوں اور قریب تر ہوگا… ہم اچھے سے اس کی دعوت چلاکر اپنے احباب کو دوسری جگہ لاکر پھر واٹس ایپ ڈیلیٹ کردینگے ان شاءالله ۔ یقینًا سوفیصد ضمانت کسی کی بھی نہیں لی جاسکتی لیکن واٹس ایپ جو استحصال کرنے جارہاہے وہ اب تک ٹیلی گرام کی پالیسی میں نہیں ہے، دیگر پرسنل گفتگو والوں کو Signal بہتر ہے، لیکن واٹس ایپ والوں کو ٹیلی گرام کی طرف ہجرت زیادہ مناسب ہوگی کیونکہ جنہیں صرف واٹس ایپ کی عادت ہوگی انہیں Telegram ٹیلی گرام کے پڑاﺅ سے یکسر اجنبیت نہیں ہوگی اور اس کے
1.3K views13:34
باز کردن / نظر دهید