Get Mystery Box with random crypto!

Imam Reza Shrine

لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine I
لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine
آدرس کانال: @imamrezaur
دسته بندی ها: حیوانات , اتومبیل
زبان: فارسی
مشترکین: 1.08K
توضیحات از کانال

روضہ منورہ امام علی رضا علیه السلام کا آفیشل اردو چینل
Contact us: 🆔 @ImamRezaUr_Admin
Whatsapp: 98 937 8888966
https://zil.ink/imamrezaur

Ratings & Reviews

2.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

0

1 stars

1


آخرین پیام ها 121

2021-05-15 06:31:22 ๑۩๑▬▬▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬▬▬๑۩๑
روضـه مـنـوره امـام عـلی رضـا علیه السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَلْتَكُن مِّنكُمْ أُمَّةٌ يَدْعُونَ إِلَى الْخَيْرِ وَيَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ ۚ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ‎﴿آل عمران، 104﴾

ترجمہ: اور تم میں سے ایک گروہ ایسا ہونا چاہیے جو نیکی کی دعوت دے اور اچھے کاموں کا حکم دے اور برے کاموں سے منع کرے یہی وہ لوگ ہیں (جو دین و دنیا کے امتحان میں) کامیاب و کامران ہوں گے.

تفســــــــیر قــــرآن:

کچھ ایسے اہل ایمان کا ہونا ضروری ہے جو خیر کی دعوت دیں اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کریں.
خیر کی دعوت اور نہی عن المنکر مومنین میں اتحاد پیدا کرنے کے طریقے ہیں.
امر بالمعروف و نہی عن المنکر خیر کی دعوت ہے.
معاشرہ پر نظر رکھنا دو مرحلے رکھتا ہے ایک خیر کے اعمال کا بیان کرنا اور اس کے بعد امر بالمعروف و نہی عن المنکر کرنا.
معاشرہ کی فلاح و کامیابی میں خیر کی دعوت، امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا بنیادی کردار و اہمیت.
اہداف کی پیشرفت کے لئے اجتماعی اقدام مؤثر کردار ادا کرتے ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
157 viewsImamRezaUr, 03:31
باز کردن / نظر دهید
2021-05-14 13:16:37
کس دن عید ہے

اميرالمؤْمنين امام علی عليه السلام

أَلْيَومُ لَنا عِيْدٌ وَ غَدا لَنا عِيْدٌ وَ كُلُّ يَوْمٍ لانَعْصِى اللّه َ فيهِ فَهُوَ لَنا عِيْدٌ

عید کے دن آپ نے فرمایا: آج ہماری عید ہے اور کل بھی ہماری عید ہے اور ہر اس دن بھی ہماری عید ہے کہ جس دن ہم نے اللہ کی نافرمانی نہ کی ہو۔

مستدرك الوسائل، ح 6679
54 viewsImamRezaUr, 10:16
باز کردن / نظر دهید
2021-05-14 06:53:17
اللہ کو یاد کرو

امام على عليه السلام

ألا و إنَّ هذا اليَومَ يَومٌ جَعَلَهُ اللّه ُ لَكُم عِيدا و جَعَلَكُم لَهُ أهلاً ، فَاذكُرُوا اللّهَ يَذكُركُم وَ ادْعُوهُ يَستَجِب لَكُم

آج وہ دن ہے جس کو اللہ نے تمہارے لئے عید قرار دیا اور تمہیں اس کے لائق بنایا، پس اللہ کو یاد کرو تاکہ وہ تمہیں یاد کرے اور اس سے دعا مانگو تاکہ وہ اسے قبول کرے۔

من لايحضره الفقيه، ج 1 ، ص 517
108 viewsImamRezaUr, 03:53
باز کردن / نظر دهید
2021-05-14 06:52:09 ๑۩๑▬▬▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬▬▬๑۩๑
روضـه مـنـوره امـام عـلی رضـا علیه السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ فَأَصْبَحْتُم بِنِعْمَتِهِ إِخْوَانًا وَكُنتُمْ عَلَىٰ شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ فَأَنقَذَكُم مِّنْهَا ۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ‎﴿آل عمران، 103﴾‏

ترجمہ: اور سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ پیدا نہ کرو اور اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو اس نے تم پر کیا ہے کہ تم آپس میں دشمن تھے اس نے تمہارے دلوں میں الفت پیدا کر دی اور تم اس کی نعمت (فضل و کرم) سے بھائی بھائی ہوگئے۔ اور تم آگ کے بھرے ہوئے گڑھے (دوزخ) کے کنارے پر کھڑے تھے جو اس نے تمہیں اس سے بچا لیا اس طرح اللہ تمہارے لیے اپنی نشانیاں ظاہر کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پا جاؤ.

تفســــــــیر قــــرآن:

سب لوگوں پر اللہ تعالیٰ کی رسی کے ساتھ تمسک و وابستگی اور تفرقہ سے اجتناب ضروری ہے.
اللہ کی رسی (قرآن و سنت) سے وابستگی اہل ایمان کی صفوں میں وحدت کا موجب ہے.
ایمان، تقویٰ اور سر تسلیم خم کرنا اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ کی رسی کو تھامنے اور اختلاف و افتراق سے بچنے کے اسباب ہیں.
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو یاد رکھنا ضروری ہے.
دلوں میں الفت پیدا کرنا، لوگوں میں اتحاد پیدا کرنا اور ان کے درمیان دشمنیوں کا خاتمہ کرنا انبیاء علیہم السلام کے اہداف میں سے ہے.
معاشرہ کے افراد کے درمیان جذباتی تعلقات و روابط (دوستی و دشمنی) کا مرکز دل ہے.
تاریخ کا مطالعہ انسان کی تربیت اور ہدایت کا پیش خیمہ ہے.
معاشرہ کے افراد کے درمیان اتحاد، الفت اور بھائی چارہ انسانوں پر اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں.
اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیات بیان کیے جانے کا مقصد انسان کی ہدایت ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
102 viewsImamRezaUr, 03:52
باز کردن / نظر دهید
2021-05-13 17:07:29
اللہ نے عید کو عید کیوں قرار دیا

امام علی رضا عليه السلام

إنَّما جُعِلَ يَومُ الفِطرِ العِيدَ لِيَكونَ لِلمُسلِمينَ مُجتَمَعا يَجتَمِعُونَ فيهِ و يَبرُزونَ لِلّهِ فَيُمَجِّدُونَهُ عَلى ما مَنَّ عَلَيهِم

بے شک اللہ نے عید فطر کو اس لئے عید قرار دیا تاکہ مسلمان اس دن ایک جگہ جمع ہوں اور اکھٹا ہوکر صحراء میں جاکر اللہ کی عطا کی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کریں اور اسے عظمت کے ساتھ یاد کریں۔

من لايحضره الفقيه، ج 1، ص 522
147 viewsImamRezaUr, 14:07
باز کردن / نظر دهید
2021-05-13 05:35:57


روضہ منوّرہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے عید مسلمین، عید صیام، عید رمضان، پرہیزگاروں کی خوشی، روز بشارت الہی، روز باز گشت فطرت الہی، روز عطا و بخش الہی، عید فطرت، عید سرور مومنین، عید سعید، عید الفطر کے با سعادت و پر مسرّت موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں تبریک پیش کرتے ہیں۔

121 viewsImamRezaUr, 02:35
باز کردن / نظر دهید
2021-05-13 00:03:47
دعائے ابو حمزہ ثمالی کے فقرات

تو وہ ہے جو سوال نہ کرنے والوں اور اپنی ربوبیت کے منکر لوگوں کو بھی اپنے فیض و کرم سے نوازتا ہے تو میرے سردار کیوں کر وہ محروم رہے گا جو تجھ سے مانگتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ پیدا کرنا اور حکم دینا خاص تیرے ہی لئے ہے بابرکت اور بلند ہے تو اے جہانوں کے پالنے والے اے میرے آقا! تیرا بندہ حاضر ہے جسے اس کی تنگی نے تیرے دروازے پر لاکھڑا کیا ہے وہ اپنی دعا کے ذریعے تیرے احسان کا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے۔
170 viewsImamRezaUr, 21:03
باز کردن / نظر دهید
2021-05-12 17:34:08
شب عید فطر کی مخصوص نماز

پيغمبر اکرم صلى الله عليه و آله وسلم

مَن صَلّى لَيلَةِ العيدِ سِتَّ رَكَعاتٍ، يَقرَأُ في كُلِّ رَكعَةٍ خَمسَ مَرّاتٍ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) إلاّ شُفِّعَ في أهلِ بَيتِهِ كُلِّهِم وإن كانوا قَد وَجَبَت لَهُمُ النّارُ۔

جو کوئی عید فطر کی رات میں چھ رکعت نماز پڑھے گا جس کی ہر رکعت میں پانچ مرتبہ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ) کی تلاوت کرے، اللہ اس کی شفاعت اس کے گھر والوں کے لئے قبول کرے گا چاہے وہ جہنمی ہی کیوں نہ ہوں۔

ثواب الاعمال، ص101 ح 2
203 viewsImamRezaUr, 14:34
باز کردن / نظر دهید
2021-05-12 13:48:02
بہت پیاری اخلاقی مثال

ضرور پڑھیے گا
207 viewsImamRezaUr, 10:48
باز کردن / نظر دهید
2021-05-12 11:12:10
روزہ کب کامل ہوتا ہے

امام صادق علیه السلام

اِنَّ مِنْ تَمـامِ الصَّـوْمِ اِعْطاءُ الزَّكاةِ يَعْنِى الْفِطْرَةَ كَما أَنَّ الصّلوةَ عَلَى النَّبِىِ صلي الله عليه و آله وسلم مِنْ تَـمامِ الصَّـلوةِ.

جس طرح پيغمبر صلي الله عليه و آله وسلم پر صلوات بھیجنے سے نماز کامل ہوتی ہے اسی طرح روزہ زکات دینے سے، یعنی فطرہ دینے سے مکمل ہوتا ہے۔

وسائل الشيعه، ج 6، ص 221، ح 5
189 viewsImamRezaUr, 08:12
باز کردن / نظر دهید