Get Mystery Box with random crypto!

Imam Reza Shrine

لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine I
لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine
آدرس کانال: @imamrezaur
دسته بندی ها: حیوانات , اتومبیل
زبان: فارسی
مشترکین: 1.08K
توضیحات از کانال

روضہ منورہ امام علی رضا علیه السلام کا آفیشل اردو چینل
Contact us: 🆔 @ImamRezaUr_Admin
Whatsapp: 98 937 8888966
https://zil.ink/imamrezaur

Ratings & Reviews

2.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

0

1 stars

1


آخرین پیام ها 123

2021-05-10 08:55:11 ๑۩๑▬▬▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬▬▬๑۩๑
روضـه مـنـوره امـام عـلی رضـا علیه السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
‏قُلْ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لِمَ تَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ مَنْ آمَنَ تَبْغُونَهَا عِوَجًا وَأَنتُمْ شُهَدَاءُ ۗ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ ‎﴿آل عمران، 99﴾‏

ترجمہ: کہیے۔ اے اہل کتاب! آخر تم اس شخص کو جو ایمان لانا چاہتا ہے کیوں خدا کی راہ سے روکتے ہو؟ اور چاہتے ہو کہ اس راہ (راست) کو ٹیڑھا بنا دو حالانکہ تم خود گواہ ہو (کہ سیدھی راہ یہی ہے) اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے بے خبر نہیں ہے.


تفســــــــیر قــــرآن:

مومنین کو راہِ خدا سے روکنے کی وجہ سے اہل کتاب کی توبیخ.
اہل کتاب کا اسلام کی پیشرفت کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنا.
دین اسلام "سبیل اللہ" ہے.
اسلام کے راستے کو منحرف ظاہر کرنا یہودیوں کا اسلام کے مقابلے میں ایک طریقہ.
اہل کتاب کے علماء کا اسلام کی حقانیت کے بارے مکمل طور پر آگاہ ہونا.
انسان کے اعمال کے بارے اللہ تعالیٰ کے علم پر توجہ انسان کو برے اور مکروہ اعمال سے روکتی ہے.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
195 viewsImamRezaUr, 05:55
باز کردن / نظر دهید
2021-05-10 02:39:58
ستائیسویں دن کی دعا

أللّهُمَّ ارْزُقني فیهِ فَضْلَ لَيلَة القَدرِ

اے معبود! اس مہینے مجھے شب قدر کی فضیلت نصیب فرما

وَ صَيِّرْ اُمُوريِ فِیهِ مِنَ العُسرِ إلَى اليُسرِ

اور میرے معاملوں کو مشکل سے آسان بنا دے

وَاقبَلْ مَعاذِيري وَحُطَّ عَنِّي الذَّنب وَالوِزْرَ

اور میرے عذر کو قبول فرما، گناہوں کو معاف اور گناہوں کے بوجھ کو دور کر دے

يا رَؤُفاً بِعِبادِہ الصّالحينَ

اے نیک بندوں پر مہربانی کرنے والے۔
197 viewsImamRezaUr, 23:39
باز کردن / نظر دهید
2021-05-10 00:02:31 دعائے ابو حمزہ ثمالی کے فقرات

میرے معبود! تیری سخاوت نے میری آرزو کو بڑھا دیا اور تیری قدر دانی نے میرے عمل کو قبول فرمایا ہے میرے سردار تیری طرف میری رغبت اور خوف بھی تجھی سے ہے میری امید تیری ذات سے ہے اور یہ مجھے تیرے حضور کھینچ لائی ہے اے خدائے یکتا میری ہمت تیرے حضور پہنچ کے ختم ہو گئی اور میری رغبت تیرے خزانے کے گرد گھوم رہی ہے میری امید اور میرا خوف خاص تیرے لئے ہے میری محبت تجھ سے مانوس ہے میرے ہاتھ نے تیرا دامن تھام رکھا ہے میرے خوف نے مجھے تیری اطاعت کی طرف بڑھا دیا ہے۔
201 viewsImamRezaUr, 21:02
باز کردن / نظر دهید
2021-05-09 02:48:30
چھبیسویں دن کی دعا

أللّهُمَّ اجْعَلْ سَعْيِي فِیهِ مَشكُوراً

اس مہینے میری کوشش کو پسندیدہ قرار دے

وَ ذَنبي فِیهِ مَغفُوراً وَعَمَلي فِیهِ مَقبُولاً

اور میرے گناہ کو معاف اور میرے عمل کو مقبول فرما

وَعَيْببي فِیهِ مَستوراً يا أسمَعَ السّامِعِينَ

اور میرے عیبوں کو پوشیدہ فرما، اے سب سے زیادہ سننے والے۔
65 viewsImamRezaUr, 23:48
باز کردن / نظر دهید
2021-05-08 17:13:58
وہ کب بخشا جائے گا

پيغمبر اکرم صلى‏ الله‏ عليه‏ و‏ آله وسلم

مَنْ لم يُغفَرْ لَهُ في شَهرِ رمضانَ ففِي أيِّ شهرٍ يُغفَرُ لَهُ۔

جس شخص کی ماہ رمضان میں بخشش نہ ہو سکے تو پھر اس کی کس مہینے میں بخشش ہوگی۔

امالي صدوق، ص 79، ح 107
66 viewsImamRezaUr, 14:13
باز کردن / نظر دهید
2021-05-08 11:25:24
بلاء سے پہلے دعا کرو

امام صادق علیہ السلام

مَن تَخَوَّفَ بَلاءً يُصيبُهُ فَتَقَدَّمَ فيهِ بِالدُّعاءِ لَم يُرِہِ اللّهُ عزّ و جلّ ذلكَ البَلاءَ أبَداً

جو کوئی اپنے اوپر آفت و بلاء آنے سے خوف زدہ ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ بلاء آنے سے پہلے دعا کرے، اللہ تعالی ہرگز وہ بلاء اس تک نہیں آنے دے گا۔

مكارم الاخلاق، ج1 ، ص.269
54 viewsImamRezaUr, 08:25
باز کردن / نظر دهید
2021-05-08 11:24:16 ๑۩๑▬▬▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬▬▬๑۩๑
روضـه مـنـوره امـام عـلی رضـا علیه السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فِيهِ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ مَّقَامُ إِبْرَاهِيمَ ۖ وَمَن دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا ۗ وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ ‎﴿آل عمران، 97﴾‏

ترجمہ: اس گھر میں کھلی ہوئی نشانیاں ہیں (منجملہ ان کے ایک) مقام ابراہیم ہے۔ اور جو اس میں داخل ہوا اسے امن مل گیا۔ اور لوگوں پر واجب ہے کہ محض خدا کے لیے اس گھر کا حج کریں جو اس کی استطاعت (قدرت) رکھتے ہیں اور جو (باوجود قدرت) کفر کرے (انکار کرے) تو بے شک خدا تمام عالمین سے بے نیاز ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

دنیا والوں کے لئے کعبہ میں ہدایت کی نشانیاں موجود ہیں.
کعبہ میں مقام ابراہیم علیہ السلام اللہ تعالیٰ کی روشن آیات میں سے ہے.
کعبہ، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عبادت گاہ.
جو لوگ کعبہ میں داخل ہو جائیں انہیں مکمل امنیت حاصل ہے.
حج کرنا استطاعت رکھنے والوں کا حق.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
55 viewsImamRezaUr, 08:24
باز کردن / نظر دهید
2021-05-08 03:15:26
پچیسویں دن کی دعا

أللّهُمَّ اجْعَلني فیهِ مُحِبّاً لِأوْليائكَ

اے معبود! مجھے اس مہینے اپنے دوستوں کا دوست قرار دے

وَمُعادِياً لِأعْدائِكَ

اور اپنے دشمنوں کا دشمن قرار دے،

مُسْتَنّاً بِسُنّةِ خاتمِ أنبيائكَ

مجھے اپنے نبیوں کے آخری نبی کی سنت پر قائم رکھ

يَا عَاصِمَ قٌلٌوبِ النَّبيّينَ

اے انبیاء کے دلوں کی حفاظت کرنے والے۔
106 viewsImamRezaUr, 00:15
باز کردن / نظر دهید
2021-05-07 14:33:07
حق کی حمایت

پیغمبر اکرم صلی ‏الله ‏علیه ‏و‏آله وسلم

لا تَزالُ عِصابَةٌ مِن اُمَّتی یُقاتِلونَ عَلی أبوابِ دِمَشقَ و ما حَولَهُ و عَلی أبوابِ بَیتِ المَقدِسِ و ما حَولَهُ لایَضُرُّهُم خِذلانُ مَن خَذَلَهُم ظاهِرینَ عَلَی الحَقِّ إلی أن تَقُومَ السَّاعَةُ۔

میری امت کا ایک گروہ مسلسل دمشق کے دروزہ اور اس کے اطراف میں اور بیت المقدس اور اس کے اطراف میں جنگ کرے گا، اور ان کی مدد نہ کرنے سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا وہ روز قیامت تک حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

مسند أبو یعلی، ج 11، ص 302
143 viewsImamRezaUr, 11:33
باز کردن / نظر دهید
2021-05-07 10:09:15
بیت المقدس قبلۂ اول

امام محمد باقر علیه السلام

إنَّ رَسولَ اللّهِ‏ استَقبَلَ بَيتَ المَقدِسِ سَبعَةَ عَشَرَ شَهرا ثُمَّ صُرِفَ إلَى الكَعبَةِ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سترہ مہینے تک بیت المقدس کو قبلہ قرار دیا، پھر اس کے بعد خانہ کعبہ کی جانب نماز ادا کی۔

قرب الإسناد، ص 148
178 viewsImamRezaUr, 07:09
باز کردن / نظر دهید