Get Mystery Box with random crypto!

مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

لوگوی کانال تلگرام muftitaqiusmanisahab — مفتی محمد تقی عثمانی صاحب م
لوگوی کانال تلگرام muftitaqiusmanisahab — مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
آدرس کانال: @muftitaqiusmanisahab
دسته بندی ها: دین
زبان: فارسی
مشترکین: 6.80K
توضیحات از کانال

اس چینل کے ذریعے سے آپ شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے بیانات ، تحریریں اور کتابیں Pdf حاصل کرسکتے ہیں ـ
رابطہ بوٹ ◀ @Muftitqichanal_Rabtabot

Ratings & Reviews

3.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

1

4 stars

0

3 stars

0

2 stars

1

1 stars

0


آخرین پیام ها 7

2022-05-25 05:47:39 *’’یـــــادیں‘‘ -54ویں قســـــط*

شیخ الاســـــــلام حضرت مولانا مفتی *محمـــــــد تقی عثـــــــمانی* صاحب دامـــــــت برکاتہم کی خودنوشـــــــت سوانح *’’یادیں‘‘* کی *54ویں قسط* جو کہ جـــــــامعہ *دارالعـــــــلوم کراچی* کے ترجمـــــــان *ماہنامہ البـــــــلاغ* کے (شوال المکرم 1443ھ/ جون 2022ء ) کے شـــــمارے میں شـــــائع ہوئی ہے، یہ قســـــط *’’معــــــــــارفِ عثــــــــــمانی‘‘* کے قـــــارئین کیلئے یہاں پیش کی جارہی ہے۔
*بسلسلہ: ’’معـــــارفِ عثمانی‘‘-*

اب آپ یادیں کی سابقہ اور موجودہ تمام اقساط حضرت والا دامت برکاتہم کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی ملاحظہ فرماسکتے ہیں
*https://muftitaqiusmani.com/ur* //
█▓█ *معارف عثمانی* █▓█
24 مئی 2022.
نوٹ: اس قسط سے حضرت والا مدظلہم نے سود سے متعلق اپنی عملی و تحریری کوششوں کا تذکرہ کرنا شروع فرمایا ہے۔)
498 viewsedited  02:47
باز کردن / نظر دهید
2022-05-25 05:47:18
465 views02:47
باز کردن / نظر دهید
2022-05-25 05:44:52 *اعمال و عبادات میں استقامت کی اہمیت اور اس کے حصول کا طریقہ*
-----------
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ
اصلاحی مجلس کا بیان
بـــروزاتوار مورخہ 20 شوال 43ھ بمطابق 22 مــــٸی 2022،
459 viewsedited  02:44
باز کردن / نظر دهید
2022-05-23 21:13:24 صحبت صالح کا اثر :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے فرمایا کہ بعض لوگ یہ سوچتے ہیں کہ کوئی اللہ والا ہم پر ایسی نظر ڈال دے اور اپنے سینے سے لگالے۔ اور سینے سے اپنے انوارات منتقل کر دے اور اس کے نتیجے میں گناہ کا داعیہ ہی دل سے مٹ جاۓ ۔ یاد رکھو! ایسا کبھی بھی نہیں ہوگا۔ جو شخص اس خیال میں ہے،وہ دھو کے میں ہے۔ اگر ایسا ہوجا تا تو پھر دنیا میں کوئی کافر باقی نہ رہتا۔ اس لئے کہ پھر تصرفات کے ذریعہ ساری دنیا مسلمان ہو جاتی ۔

حضرت تھانوی قدس اللہ سرہ کی خدمت میں ایک مرتبہ ایک صاحب حاضر ہوۓ اور کہا کہ حضرت! کچھ نصیحت فرمائیے ۔ حضرت نے نصیحت فرمادی ۔ پھر وہ صاحب رخصت ہوتے ہوئے کہنے لگے کہ حضرت! آپ مجھے اپنے سینے میں سے کچھ عطا فرمادیجئے ۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ سینے میں سے کوئی نور نکل کر ہمارے سینے میں داخل ہو جائے ، اس کے نتیجے میں بیڑہ پار ہوجائے اور گناہوں کی خواہش ختم ہو جائے ۔ حضرت نے جواب میں فرمایا کہ سینے میں سے کیا دوں ۔ میرے سینے میں تو بغلم ہے، چاہئے تو لے لو۔ بہر حال! یہ جو خیال ہے کہ کسی بزرگ کی نگاہ پڑ جائے گی یا سینے میں سے کچھ مل جاۓ گا تو سب رذائل دور ہو جائیں گے ۔ یہ خیال لغو ہے۔

ایں خیال است و محال است و جنوں

البتہ اللہ تعالی نے بزرگوں کی صحبت میں تاثیر ضرور رکھی ہے کہ اس کے ذریعہ انسان کی فکر اور سوچ کا رخ بدل جاتا ہے ۔ جس کے نتیجے میں انسان صحیح راستے پر چل پڑتا ہے۔ مگر کام خود ہی کرنا ہوگا اور اپنے اختیار سے کرنا ہوگا ۔ بہر حال! گناہوں کے وساوس اور ارادوں کا بالکل خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ چاہے کسی بڑے سے بڑے مقام تک پہنچ جاۓ ۔ البتہ کمزور ضرور پڑ جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اگر کوئی شخص سالہا سال تک کسی بزرگ کی صحبت میں رہا اور جو چیز بزرگوں کی صحبت میں حاصل کی جاتی ہے ، وہ حاصل بھی ہوگئی اور تکمیل بھی ہوگئی ، دل میں خوف ،خشیت اور تقوی پیدا ہوگیا ، نسبت مع اللہ اور تعلق مع اللہ بھی حاصل ہو گیا ، ان سب چیزوں کے حاصل ہونے کے باوجود انسان کو ہر ہر قدم پر اپنی نگرانی رکھنی پڑتی ہے ۔ یہی نہیں ہے کہ اب شیخ بن گئے اور شیخ سے اجازت حاصل ہوگئی تو اب اپنے آپ سے ، اپنے نفس سے غافل ہوگئے ، اور یہ سوچا کہ اب تو ہم پہنچ گئے ۔ اس مقام پر پہنچ گئے کہ اب تو نفس اور شیطان بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ، یہ خیال بالکل غلط ہے ۔ اس لئے کہ شیخ کی صحبت کی برکت کی وجہ سے اتنا ضرور ہوا کہ گناہ کا داعیہ کمزور پڑ گیا ۔ لیکن نفس کی نگرانی پھر بھی ہر وقت رکھنی پڑتی ہے ۔اس لئے کہ کسی وقت بھی داعیہ دوبارہ زندہ ہو کر انسان کو پریشان کر سکتا ہے ۔اس لئے فرمایا کہ :

اندریں رہ می تراش و می خراش
تادم آخر دمے فارغ مباش

یعنی اس راہ میں تراش و خراش ہمیشہ کی ہے ۔ حتٰی کہ آخری سانس آنے تک کسی وقت بھی غافل ہوکر مت بیٹھنا ۔ اس لئے کہ یہ نفس کسی وقت بھی انسان کو دھوکہ دے سکتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کتاب : جہنم کیا ہے؟
(صفحہ نمبر 177,178 )
ترتیب : مولانا محمد ندیم قاسمی
ناقل : عبدالرحمن
بسلسلہ: کتب سے اقتباسات ٹیلی گرام چینل
https://t.me/Eqtebaskb
=======
https://t.me/MuftiTaqiUsmaniSahab
529 viewsedited  18:13
باز کردن / نظر دهید
2022-05-23 21:07:56
457 views18:07
باز کردن / نظر دهید
2022-05-23 21:07:55
467 views18:07
باز کردن / نظر دهید
2022-05-23 06:05:19 السلام علیکم!

محترم ممبران! کافی وقت سے چینل میں روزانہ کی بنیاد پر کام نہیں ہو رہا تھا ـ بیانات کا سلسلہ بھی بند کیا ہوا تھا ـ لیکن ان شاءاللہ آج سے بیانات کتب وغیرہ کا سلسلہ واپس شروع کیا جا رہا ہے ـ احباب دعا فرمائیں کہ اللہ پاک استقامت کے ساتھ احسن طریقے سے کام کرنے کی توفیق دے آمین ـ

نوٹ ! چینل کا رابطہ بوٹ بنادیا ہے جن احباب کو بیانات کتب یا چینل کے متعلق بات کرنی ہو تو میسج بھیج سکتے ہیں براہ کرم حضرت سے ملاقات یا نمبر وغیرہ کے متعلق رابطہ نہ فرمائے ـ جزاکم اللہ خیرا

رابطہ بوٹ @Muftitqichanal_Rabtabot
705 viewsedited  03:05
باز کردن / نظر دهید
2022-05-21 18:18:30
577 views15:18
باز کردن / نظر دهید
2022-05-12 15:21:53 کتاب : راحت کس طرح حاصل ہو ؟
افادات : مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ
505 views12:21
باز کردن / نظر دهید
2022-05-12 15:21:52
505 views12:21
باز کردن / نظر دهید