Get Mystery Box with random crypto!

Imam Reza Shrine

لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine I
لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine
آدرس کانال: @imamrezaur
دسته بندی ها: حیوانات , اتومبیل
زبان: فارسی
مشترکین: 1.08K
توضیحات از کانال

روضہ منورہ امام علی رضا علیه السلام کا آفیشل اردو چینل
Contact us: 🆔 @ImamRezaUr_Admin
Whatsapp: 98 937 8888966
https://zil.ink/imamrezaur

Ratings & Reviews

2.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

0

1 stars

1


آخرین پیام ها 15

2022-05-22 15:30:55
تندرستی کا راز

امام علی رضا علیہ السلام:

مَنْ أرادَ أنْ يَكُونَ صَالِحا خَفِيفَ الجِسْمِ (وَاللّحْمِ) فَلْيُقَلِّلْ مِنْ عَشائِه بِاللَّيْلِ۔

جو تندرست اور پتلا ہونا چاہتا ہے وہ رات کا کھانا کم کھائے۔

بحار الانوار، ج 62، ص 324.
51 viewsMazhar Naqvi, 12:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-22 10:30:43
لوگوں کو اپنا بناؤ

امام علی رضا علیہ السلام:

عَجِبْتُ لِمَنْ يَشْتَرِى الْعَبيدَ بِمالِهِ فَيُعْتِقُهُم كَيْفَ لا يَشْتَرِى الاَحْرارَ بِحُسْنِ خُلقِهِ۔

مجھے تعجب ہے ان لوگوں پر جو اپنے مال و دولت سے غلام خرید کر آزاد کرتے ہیں لیکن کیوں خوش اخلاقی سے آزاد بندوں کو نہیں خریدتے ہیں۔

فقه الرضا، ص 354
82 viewsMazhar Naqvi, 07:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-22 07:02:00
دنیا بھی ضروری ہے

امام علی رضا علیہ السلام:

لَيسَ مِنّا مَن تَرَكَ دُنياهُ لِدِينِهِ و دِينَهُ لِدُنياهُ۔

وہ ہم سے نہیں جو دنیا کو دین کے لئے اور دین کو دنیا کے لئے چھوڑے۔

بحار الانوار، ج 78، ص 346
94 viewsMazhar Naqvi, 04:02
باز کردن / نظر دهید
2022-05-22 06:30:04 ۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم


قَدْ سَأَلَهَا قَوْمٌ مِّن قَبْلِكُمْ ثُمَّ أَصْبَحُوا بِهَا كَافِرِينَ (102)

ترجمہ: تم سے پہلے بھی کچھ لوگوں نے اس قسم کے سوال (اپنے نبیوں سے) کئے تھے۔ پھر انہیں کی وجہ سے کافر (منکر) ہوگئے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

تمام اديان ميں خداوند متعال نے بيان نہ كيے جانے والے احكام كے بارے ميں سوال اور جستجو كرنے سے منع كيا ہے
گذشتہ بعض افراد نے نہى خداوندى كو نظر انداز كرتے ہوئے دين ميں بيان نہ ہونے والے احكام تک رسائی حاصل كرنے كى كوشش كی
گذشتہ امتوں كے بعض افراد نے بيان شدہ دينى احكام وتعليمات سے آگاہ ہونے كے بعد انہيں تسليم نہيں كيا اور ان كے بارے ميں كفر اختيار كيا
امتوں كى جانب سے بعض احكام كے قبول كرنے سے انكار اور انہيں انجام نہ دينے كى وجہ سے خداوند متعال نے انہيں بيان نہيں كيا
قانون ساز افراد كے لئے ايسے قواعد و ضوابط اور قوانين بنانے سے گريز كرنا لازمى ہے جن پر معاشرہ پابند نہيں رہ سكتا
انسان كے لئے ايسى ذمہ دارياں قبول كرنے سے اجتناب كرنا لازمى ہے جن پر ميدان عمل ميں پابند نہ رہ سكے
تعليمات اور حقائق كى تبيين كے لئے قرآن كريم نے جن روشوں سے استفادہ كيا ہے ان ميں سے ايک يہ ہے كہ ہر مسئلہ كے لئے عينى نمونے پيش كيے ہيں

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راہنما، سورہ مائده
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک

https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 09

https://chat.whatsapp.com/973NaPSkAMQ6lZ8rHmGioj

92 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-21 15:30:58
دوسروں کا دل بھی تمہاری طرح ہے

امام علی نقی علیہ السلام:

لا تَطْلُبِ الصَّفا مِمَّنْ كَدِرْتَ عَلَيْهِ، وَلاَ النُّصْحَ مِمَّنْ صَرَفْتَ سُوءَ ظَنِّكَ إلَيْهِ، فَإنَّما قَلْبُ غَيْرِكَ كَقَلْبِكَ لَهُ۔

تم جس سے کینہ رکھتے ہو اس سے محبت کی امید نہ رہو، جس سے بد گمان ہو اس سے خیر خواہی کی توقع نہ رکھو اس لئے کہ دوسرے کا دل بھی تمہارے دل کے طرح ہے۔

بحار الانوار، ج75، ص 369 ح4
116 viewsMazhar Naqvi, 12:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-21 10:30:34
اسے نا امید نہ كرو

امام علی نقی علیہ السلام

لا تُخَيِّبْ راجيكَ فَيَمْقُتَكَ اللّهُ وَ يُعاديكَ

جو تم سے امید ركھتا ہو اسے ناامید نہ كرو, كہ خدا تم سے ناراض ہوكر تم سے دشمنی كرنے لگے۔

بحار الانوار، ج75، ص173، ح2
130 viewsMazhar Naqvi, 07:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-21 07:00:32
ہر درد کی دوا

حضرت امام على عليه ‏السلام:

اَلا اِنَّ فيهِ عِلمَ مايَأتى و َالحَديثَ عَنِ المَاضى و َدَواءَ دائِكُم و نَظمِ ما بَينَكُم۔

جان لو! مستقبل کا علم، ماضی کی خبریں اور تمہارے ہر درد کی دوا اور نظم، قرآن میں موجود ہے۔

نهج البلاغه، خطبه 158.
20 viewsMazhar Naqvi, 04:00
باز کردن / نظر دهید
2022-05-21 06:30:14 ۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم


يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَسْأَلُوا عَنْ أَشْيَاءَ إِن تُبْدَ لَكُمْ تَسُؤْكُمْ وَإِن تَسْأَلُوا عَنْهَا حِينَ يُنَزَّلُ الْقُرْآنُ تُبْدَ لَكُمْ عَفَا اللَّهُ عَنْهَا ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٌ (101)

ترجمہ: اے ایمان والو! ایسی چیزوں کے بارے میں سوال نہ کرو۔ کہ جو اگر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں بری لگیں۔ اور اگر ان کے متعلق ایسے وقت میں سوال کروگے جبکہ قرآن اتر رہا ہے تو وہ تم پر ظاہر کر دی جائیں گی اللہ نے انہیں نظر انداز کر دیا ہے (یا اللہ نے تمہیں معاف کر دیا ہے) اور اللہ بڑا بخشنے والا، بڑا بردبار ہے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

خداوند متعال نے بعض دينى احكام اور معارف كے بارے ميں كچھ نہيں كہا اور انہيں لوگوں كے لئے بيان نہيں كيا ہے
خداوند متعال نے اپنى جانب سے بيان نہ كيے جانے والے معارف اور احكام كے بارے ميں سوال كرنے سے منع كيا ہے
بعض مجہول اشياء كا علم اور معرفت نامطلوب اور نقصان دہ اثرات كا حامل ہوتا ہے، انسانى معاشرہ كى مصلحت كى وجہ سے خداوند متعال نے بعض حقائق كو بيان نہيں فرمايا
انسان اپنى حس جستجو كو معتدل بنانے كا پابند ہے، بعض احكام كى انجام دہى كا مشكل ہونا ان كى تشريع كى راہ ميں مانع بنا ہے
خداوند متعال نے نزول قرآن كريم كے وقت لوگوں كى جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات كے جواب ديئے ہيں، اگر چہ وہ انہيں ناگوار ہى گذرے ہوں
نزول وحى كا وقت اور حالت ايک خاص خصوصيت كے حامل ہيں، قرآن كريم تدريجى طور پر آنحضرت صلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر نازل ہوا ہے
اگر قرآن كريم تدريجى نہيں بلكہ دفعى طور پر ايک ہى دفعہ نازل ہوا ہوتا تو پھر اس كے نزول كے وقت سوال جواب كا امكان نہيں رہتا
بعض احكام بيان نہ كرنا اور لوگوں كو ان كا مكلف قرار نہ دينا خدا كے عفو و درگذر كا ايک جلوہ ہے، اللہ بيجا سوالوں كى تحريم سے پہلے ان پر مترتب ہونے والے گناہوں كو بخش ديتا ہے

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راہنما، سورہ مائده
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک

https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 09

https://chat.whatsapp.com/973NaPSkAMQ6lZ8rHmGioj

23 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-20 15:30:55
غیبت کبریٰ میں شیعوں کے وظائف

امام حسن عسکری علیہ السلام

وَ اَللَّهِ لَيَغِيبَنَّ غَيْبَةً لاَ يَنْجُو فِيهَا مِنَ اَلْهَلَكَةِ إِلاَّ مَنْ ثَبَّتَهُ اَللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ عَلَى اَلْقَوْلِ بِإِمَامَتِهِ وَ وَفَّقَهُ فِيهَا لِلدُّعَاءِ بِتَعْجِيلِ فَرَجِهِ

خدا کی قسم امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی غیبت طولانی ہوگی اس زمانے میں وہی نجات پائے گا جسے اللہ امامت کے اعتقاد پے ثابت قدم رکھے اور امام کے جلدی ظہور کے دعا کی توفیق دے۔

کمال الدین، ج 2، ص 384
77 viewsMazhar Naqvi, 12:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-20 10:30:26
رسول اللہ کی بشارت

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

اُبَشِّرُکُمْ بِالْمَهْدِیِّ،یُبْعَثُ فی اُمَّتی عَلَی اخْتِلافٍ مِنَ النَّاسِ وَ زَلازِلَ، فَیَمْلا َ اْلأَرْضَ قِسْطاً وَ عَدْلاً کَما مُلِئَتْ جَوْراً وَ ظُلْماً، یَرْضی عَنْهُ ساکِنُ السَّماءِ وَ ساکِنُ اْلأَرْض، یَقْسِمُ الْمالَ صِحاحاً». فَقالَ لَهُ رجل: ما صِحاحاً قالَ:«بِالسَّوِیَّهِ بَیْنَ النَّاسِ.


میں تمہیں مہدی عج کی بشارت دیتا ہوں کہ جب میری امت میں اختلاف اور بحران پیدا ہوگا تو وہ ظہور کرے گا اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جس طرح وہ ظلم و جور سے بھرگئی ہوگی زمین و آسمان کے رہنے والے اس سے راضی ہوں گے اور وہ مال کو (صحاحا) تقسیم کرے گا، کسی نے پوچھا (صحاحا) کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: "بطور مساوی لوگوں کے درمیان"

احمد بن حنبل، مسند احمد، ج 17، ص 427
94 viewsMazhar Naqvi, 07:30
باز کردن / نظر دهید