Get Mystery Box with random crypto!

Imam Reza Shrine

لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine I
لوگوی کانال تلگرام imamrezaur — Imam Reza Shrine
آدرس کانال: @imamrezaur
دسته بندی ها: حیوانات , اتومبیل
زبان: فارسی
مشترکین: 1.08K
توضیحات از کانال

روضہ منورہ امام علی رضا علیه السلام کا آفیشل اردو چینل
Contact us: 🆔 @ImamRezaUr_Admin
Whatsapp: 98 937 8888966
https://zil.ink/imamrezaur

Ratings & Reviews

2.50

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

0

1 stars

1


آخرین پیام ها 13

2022-05-28 10:30:33
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

خود پسندی و انانیت میں خطا کے بہت زیادہ امکان ہیں۔

اعلام الدین، ص 304
121 viewsMazhar Naqvi, 07:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-28 07:01:49
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

جو احمق سے دوستی کرنے سے پرہیز نہ کرے عنقریب وہ بھی اسی کے اخلاق کے رنگ میں ڈھل جائےگا۔

میزان الحکمہ، ج3، ص 236
119 viewsMazhar Naqvi, 04:01
باز کردن / نظر دهید
2022-05-28 06:31:06 ۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم


ذَٰلِكَ أَدْنَىٰ أَن يَأْتُوا بِالشَّهَادَةِ عَلَىٰ وَجْهِهَا أَوْ يَخَافُوا أَن تُرَدَّ أَيْمَانٌ بَعْدَ أَيْمَانِهِمْ ۗ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاسْمَعُوا ۗ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ‎ (108)

ترجمہ: یہ طریقہ کار زیادہ قریب ہے اس کے کہ گواہ ٹھیک طریقہ پر گواہی دیں گے یا کم از کم وہ اس بات کا خوف تو کریں گے کہ ان کی قَسموں کے بعد کہیں اور قَسموں سے ان کی تردید نہ ہو جائے (یا انہیں یہ اندیشہ تو ہوگا کہ ان کی قَسموں کے بعد دوسرے گواہوں سے بھی قَسمیں لی جا سکتی ہیں) اللہ (کی نافرمانی) سے ڈرو۔ اور سنو۔ اور اللہ نافرمان لوگوں کو منزل تک نہیں پہنچاتا۔

تفســــــــیر قــــرآن:

وصيت كى گواہى كے لئے معين كى گئي شرائط اور قوانين مثلاً گواہوں كا عادل ہونا اور شک كے موارد ميں قسم كھانا و غيرہ صحيح اور سچى گواہى كے تحقق اور حصول كے لئے بہترين اور موزوں ترين قوانين اور شرائط ہيں
وصيت كى گواہى كے بارے ميں وضع كيے گئے احكام اور قوانين (مثلاً جھوٹى گواہيوں كى نفى اور قسم كا حق دوسروں كى طرف پلٹانا و غيرہ) كو ملحوظ ركھنا، جھوٹى گواہى دينے سے گريز كرنے كا سبب اور سچى و صحيح گواہى دينے كى راہ ہموار كرتا ہے
شاہدين وصيت پر خدا كى جانب سے شرعى ذمہ دارى عائد كى گئی ہے كہ وہ گواہى ميں خيانت كرنے اور دوسروں كے حقوق پر ڈاكہ ڈالنے سے گريز كريں اور يہ ان كے تقوی كى علامت ہے
خداوند متعال كى جانب سے اہل ايمان پر يہ شرعى ذمہ دارى عائد كى گئی ہے كہ وہ فرامين خدا كو غور سے سنيں اور ان كے سامنے سرتسليم خم كريں
اگر شہادات (گواہيوں ) كے احكام جارى كرنے والے، احكام خداوندى كے سامنے سر تسليم خم كريں اور تقوی اختيار كريں تو يہ چيز ان كے لئے لوگوں كے حقوق كے اثبات اور ان كى صحيح طور پر ادائيگى ميں ممد و معاون ثابت ہوتى ہے
احكام الہی كى پابندى سے ہميشہ اجتماعى حقوق كے صحيح اثبات اور درست ادائيگى كى راہ ہموار ہوتى ہے، فاسق لوگ خدا كى خاص ہدايت سے محروم ہوتے ہيں
شہادت اور گواہى ميں خيانت كرنا اور جھوٹى قسم كھانا فسق ہے اور خداوند عالم كى خاص ہدايت سے محروميت كا باعث بنتا ہے
انسان ارادہ الہی سے ہى ہدايت پاتے ہيں اور ان كى ہدايت اسى كے اختيار ميں ہے، گمراہ اللہ كى خاص ہدايت سے محروم لوگ خود ہى ہدايت الہی تک رسائی كى لياقت ختم كرنے كا باعث بنتے ہيں

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راہنما، سورہ مائده
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک

https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 09

https://chat.whatsapp.com/973NaPSkAMQ6lZ8rHmGioj

113 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:31
باز کردن / نظر دهید
2022-05-27 15:30:35
امام جعفر صادق علیہ السلام

نا محرم کی جانب نگاہ کرنا شیطان کے تیروں میں سے ایک تیر ہے۔

جو صرف خدا کے لئے اپنی آنکھوں کو بند کر لے خدا اسے ایک ایسا ایمان عطا کرے گا جس سے وہ لطف اندوز ہوگا۔

میزان الحکمہ، ج12، ص242

#شہادت_امام_جعفرالصادق
69 viewsMazhar Naqvi, 12:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-27 10:31:03
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

عقلمند انسان کسی کو کمتر نہیں سمجھتا ہے۔

تحف العقول، ص 320

#شہادت_امام_جعفرالصادق
100 viewsMazhar Naqvi, 07:31
باز کردن / نظر دهید
2022-05-27 07:00:41
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام

جو شرم کرے گا وہ علم میں پیچھے رہ جائے گا۔

کافی ج 2، ص 106

#شہادت_امام_جعفرالصادق
116 viewsMazhar Naqvi, 04:00
باز کردن / نظر دهید
2022-05-27 06:30:51 ۩๑▬▬▬๑۩﷽۩๑▬▬▬๑۩๑

روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام
┄─┅━━━━━━━━━━━┅─┄

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم


فَإِنْ عُثِرَ عَلَىٰ أَنَّهُمَا اسْتَحَقَّا إِثْمًا فَآخَرَانِ يَقُومَانِ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِينَ اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْأَوْلَيَانِ فَيُقْسِمَانِ بِاللَّهِ لَشَهَادَتُنَا أَحَقُّ مِن شَهَادَتِهِمَا وَمَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا إِذًا لَّمِنَ الظَّالِمِينَ‎ (107)

ترجمہ: اور اگر بعد میں پتہ چلے کہ وہ (جھوٹی گواہی دے کر) گناہ کے مستوجب ہوئے ہیں تو پھر ان کی جگہ دو اور گواہ کھڑے ہوں (جو مرنے والے کے زیادہ) قریبی رشتہ دار ہوں جن کی حق تلفی ہوئی ہے اور اللہ کی قَسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان (پہلے) دونوں کی گواہی سے زیادہ برحق ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ورنہ ہم ظالموں میں سے ہوں گے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

ناحق گواہى دينا اور جھوٹى قسم كھانا گناہ ہے، شاہدين وصيت كى گواہى غلط اور نادرست ثابت كرنے كے لئے چھان بين نہ كرنا ايک اچھا اور پسنديدہ اقدام ہے
جھوٹے شاہدين وصيت كى شہادت جن لوگوں كے نقصان ميں ہو ان ميں سے دو شخص ان شاہدين اور گواہوں كى جگہ شہادت دے سكتے ہيں
اگر گواہوں كے علاوہ كچھ اور لوگ اثبات وصيت كے لئے بعض ثبوت پيش كريں توگواہوں كو ان پر اولويت اور ترجيح دينے كا معيار وصيت كے وقت گواہوں كا بنفس نفيس موجود ہونا ہے
شاہدين وصيت كى جگہ كچھ اور لوگوں كى گواہى اس وقت معتبر اور قانونى سمجھى جائے گی، جب وہ اللہ كى قسم كھائيں
شاہدين وصيت كى جگہ گواہى دينے والوں كو قسم كھاتے وقت اس بات كى تصريح كرنا چاہيئے كہ سابقہ شاہدين كى نہيں بلكہ ان كى گواہى صحيح و برحق ہے
شاہدين وصيت كى جگہ گواہى دينے والوں كو قسم كھاتے وقت اس بات كى تصريح كرنا چاہيئے كہ انہوں نے اپنى گواہى ميں كسى پر ظلم نہيں كيا
شاہدين وصيت كى جگہ گواہى دينے والوں كو اپنى قسم كے اختتام پر اس بات كى تاكيد كرنا چاہيئے كہ اگر وہ شہادت اور گواہى ميں خيانت كے مرتكب ہوئے ہوں ، تو ستم كاروں ميں شمارہوں
ناحق گواہى دينا اور جھوٹى قسم كھانا دوسروں كے حقوق پر تجاوز اور ان كے حق ميں ظلم ہے

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راہنما، سورہ مائده
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
:Twitter
www.Twitter.Com/imamRezaUR

https://www.instagram.com/imamrezaur
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
روضہ منورہ امام علی رضا علیہ السلام کے نئے فیس بک پیج کا لینک

https://www.facebook.com/Imam-Reza-Shrine-Urdu-100392782466552

روضہ منورہ امام رضا ع کے واٹس ایپ گروپ کا لینک 09

https://chat.whatsapp.com/973NaPSkAMQ6lZ8rHmGioj

106 viewssyed Zaheer abbas Baqeri, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-26 17:30:40


روضہ منورہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے رئیس مذہب شیعہ، عالم آل محمد، مالک علم لدنی، جانشین علم رسول، وارث باب العلم، صابر، فاضل، طاہر، کامل، لسان صدق، کلمۃ الحق، ابن باقر العلوم، ابو عبد اللہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں

127 viewsMazhar Naqvi, 14:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-26 15:30:38
بہترین لوگوں کی پہچان

پيغمبر خدا صلی الله عليه و آله وسلم:

اَلا اُنَـبِّـئُـكُمْ بِخيارِكُمْ؟ قالوا: بَلى يا رَسولَ اللّهِ. قالَ اَحاسِنُـكُم اَخْلاقا اَلْمُوَطِّـئُونَ اَكْنافا، اَلَّذينَ يَأْلِفونَ وَ يُؤْلَفونَ۔

کیا میں تمہیں بہترین لوگوں سے آگاہ نہیں کروں؟ اصحاب نے کہا: کیوں نہیں یا رسول اللہ، آپ نے فرمایا: جو سب سے زیادہ نیک اخلاق، جو نرم مزاج اور بے ضرر ہیں اور جو دوسروں سے مانوس ہوتے ہیں اور دوسرے ان سے محبت و الفت رکھتے ہیں۔

بحارالانوار، ج 71، ص 396، ح 76
116 viewsMazhar Naqvi, 12:30
باز کردن / نظر دهید
2022-05-26 10:31:00
فضیلتوں کا حاصل کرنا مشکل ہے

امام على عليه السلام:

ما اَصْعَبَ اِكْتِسابَ الْفَضائِلِ وَ اَيْسَرَ اِتْلافَها۔

فضیلتوں اور اچھی صفات کا حصول مشکل ہے اور ان کا کھو دینا بہت آسان ہے۔

شرح ابن ابى الحديد، ج20، ص 259
123 viewsMazhar Naqvi, 07:31
باز کردن / نظر دهید