Get Mystery Box with random crypto!

📚 اردو نصیحتیں 📕

لوگوی کانال تلگرام urdunaseehaten — 📚 اردو نصیحتیں 📕 ا
لوگوی کانال تلگرام urdunaseehaten — 📚 اردو نصیحتیں 📕
آدرس کانال: @urdunaseehaten
دسته بندی ها: دین
زبان: فارسی
مشترکین: 3.68K
توضیحات از کانال

اِس چینل پر دینی، اخلاقی، اصلاحی، سماجی، اور خوب صورت تحریری گل دستے پیش کیے جائیں گے ۔ اِن شاء اللہ

Ratings & Reviews

3.00

2 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

1

1 stars

0


آخرین پیام ها 7

2022-05-20 13:23:18 بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہم اپنے عیوب کو کیسے پہچانیں

علامہ ابن قدامہ حنبلی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ
عیوب نفس کی معرفت کے چار طریقے ہیں:

1.ایسے تجربہ کار استاد کی مجلس کو لازم پکڑے جو عیوب نفس کو پہچاننے اور ان پر تنبیہ کرنے والا ہو۔آج کے دور میں ایسے لوگوں کا وجود بہت کم ہے۔اگر کسی کو مل جائے تو اس کی مثال ایک تجربہ کار ڈاکٹر جیسی ہے جس سے جدا ہونا کسی کو گوارا نہ ہو۔

2.ایسے ساتھی کی صحبت اختیار کرے جو سچا،علم وبصیرت کا پیکر،متدین ہو جو اسے عیوب نفس پر متنبہ کرے
امیر المومنین عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اس آدمی پر رحم فرمائےجو ہمارے عیوب پر تنبیہ کرے

3.اپنے دشمنوں کی زبانی عیوب نفس کی معرفت حاصل کرے،کیونکہ ان کی آنکھیں ہمیشہ تاک جھانک میں رہتی ہیں،اور بسااوقات انسان کو دشمن کی اس حرکت سے فائدہ ہوتا ہے بنسبت مداہنت اختیار کرنے والے دوست کے جو عیوب نفس پر تنبیہ نہیں کرتا۔

4.لوگوں سے میل جول رکھ کر ،تاکہ ان کی مذموم صفات سے واقف ہوکر بچ سکے۔
مختصر منہاج القاصدین لابن قدامہ رحمہ اللہ۔ص156.

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم تمام کو اچھی وعمدہ صفات و اخلاق کو اپنانے اور بری صفات وکردار سے بچائے اللہم آمین۔

مترجم: ابوناصر محمد اظہر مدنی حفظہ اللہ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اردو نصيحـــــــتیں
•┅┄┈•※ ‌✤۝✤‌※┅┄┈•۔
┊ ┊ ┊ ┊۔
┊ ┊ ┊ ☽۔
┊ ┊ ☆۔
☆ ☆۔
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
353 viewsأحمر قاني, 10:23
باز کردن / نظر دهید
2022-05-20 05:07:37 وہ بیچاری کیا جانے زمانے کی تلخیاں کیا ہوتی ہیں
زمانے کا ڈسنا کیا ہوتا ہے میں بتانا چاہتا تھا اپنا گھر جان بوجھ کر اجاڑنے والی لڑکیوں کو طلاقیں لینا آسان ہے اس کے بعد جینا موت ہے
کبھی ساس کا رونا کبھی نند کا سیاپا کبھی جھٹانی سے لڑائی یہ ہر گھر کی بات ہے
اس کا ہرگز مطلب طلاق لینا یا گھر اجاڑنا نہیں ہے کم عمری میں ہی میرے سر کے بال سفید ہو گئے ہیں ہزاروں آنکھوں کے آنسو دیکھ کر
اپنے گھروں کو آباد رکھو.
عورت خدا کی قسم میرے معاشرے کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ایک قیدی ہے
کبھی باپ کی پگڑی پہ لٹ گئی تو کبھی ساس کے زہر آلود لہجے پہ
کبھی شوہر کی انا پہ خاک ہو گئی تو کبھی اولاد کی وجہ سے،
اگر مرد سمجھ جائیں اس تحریر کو تو شاید ہمارا معاشرہ بدل جائے۔۔
︗︗︗︗︗︗︗︗︗
اردو نصیـــــحتیں
︘︘︘︘︘︘︘︘︘
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
157 viewsأحمر قاني, 02:07
باز کردن / نظر دهید
2021-10-09 07:05:52 آخرت کی عدالت کے کچھ قوانین

آخرت کی عدالت میں پیش ہونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے

‏1- ساری فائلیں بالکل اوپن ہوں گی
‏﷽ ﴿ونُخرِجُ لَهُ يَوْمَ القِيامَةِ كِتابا يَلقاهُ مَنْشُورًا﴾... سورة بني إسرائيل 13
ترجمہ: اور بروز قیامت ہم اس کے سامنے اس کا نامہ اعمال نکالیں گے جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا۔

‏2- سخت نگرانی کی حالت میں پیشی ہو گی
‏﷽ ﴿ وَجَاءتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ ﴾... سورة ق 21
ترجمہ: اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک لانے والا ہوگا اور ایک گواہی دینے والا۔

‏3- کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا
‏﷽ ﴿وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ﴾.. ... سورة ق 29
ترجمہ: نہ میں اپنے بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا ہوں۔

‏4- آپ کی دفاع کے لیے وہاں کوئی وکیل نہ ہوگا
‏﷽ ﴿اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا﴾.. سورة بني إسرائيل 14
ترجمہ: لے! خود ہی اپنی کتاب آپ پڑھ لے ۔ آج تو تو آپ ہی اپنا خود حساب لینے کو کافی ہے۔

‏5- رشوت اور سورس بالکل نہیں چلے گا
‏﷽ ﴿يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ﴾... سورة الشعراء 88
ترجمہ: اس دن نہ مال کام آئے گا نہ اولاد۔

‏6- ناموں میں کوئی تشابہ نہ ہوگا
‏﷽ ﴿وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا﴾... سورة مريم 64
ترجمہ: تمہارا رب ب بھولنے والا نہیں۔

‏7- فیصلہ ہاتھ میں دیا جائے گا
‏﷽ ﴿فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَؤُوا كِتَابِيهْ﴾... سورة الحاقة 19
ترجمہ: سو جسے اس کا نامۂ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہنے لگے گا کہ لو میرا نامۂ اعمال پڑھو۔

‏8- کوئی غائبانہ فیصلہ نہیں ہوگا
‏﷽ ﴿وَإِنْ كُلٌّ لَمَّا جَمِيعٌ لَدَيْنَا مُحْضَرُونَ﴾... سورة يس 32
ترجمہ: اور سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کی جائیں گے۔

‏9- فیصلے میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا
‏﷽ ﴿مَا يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَيَّ﴾... سورة ق 29
ترجمہ: میرے یہاں فیصلے بدلے نہیں جاتے۔

‏10- وہاں جھوٹے گواہ نہ ہوں گے
‏﷽ ﴿ يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ }... سورة النور 24
ترجمہ: جبکہ ان کے مقابلے میں ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ پاؤں ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔

11- ساری فائلیں حاضر ہونگی
‏﷽ { أحْصَاهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ ۚ } سورة المجادلة 6
ترجمہ: جسے اللہ نے شمار رکھا ہے اور جسے یہ بھول گئے۔

12- اعمال تولنے کا باریک پیمانہ ہوگا
‏﷽ {وَنَضَعُ الْمَوَازِينَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيَامَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَيْئًا وَإِن كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ أَتَيْنَا بِهَا وَكَفَىٰ بِنَا حَاسبين } سورة الأنبياء 47
ترجمہ: قیامت کے دن ہم درمیان میں لا رکھیں گے ٹھیک ٹھیک تولنے والی ترازو کو ۔ پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا ۔ اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ہوگا ہم اسے لا حاضر کریں گےاور ہم کافی ہیں حساب کرنے والے۔

( رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ)
(#منقول)
پیش کش:
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
اردو نصیحتیں
┄┄┅┅✪❂✵✵❂✪┅┅┄┄
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
204 viewsابن بشير, 04:05
باز کردن / نظر دهید
2021-10-08 08:57:23
ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:-
"شیطان بندے پر تین دروازوں سے داخل ہوتا ہے:-
۱: غفلت
۲: شہوت
۳: غصّہ
(یعنی جب کوئی شخص غفلت،شہوت یا غصّے کی حالت میں ہوتا ہے تو شیطان اس پر داخل ہوتا ہے)
_Imam ibn ul qayyim rahimahullah kahte hai k:_

Shaitan bande per 3 darwazou se dakhil hota hai
1.ghaflat
2.shawat
3.ghussa

(Yani jab insan ghaflat' shawat ' ya ghusse me hota hai to shaitan us per hawi hota)

من جانب؛ اقوال السلف و العلماء و انسداد البدع و المنکر
354 viewsابن بشير, edited  05:57
باز کردن / نظر دهید
2021-10-08 06:30:02 روزانہ ہاسٹل کینٹین میں ناشتے میں کھچڑی کھا کر
پریشان طلباء نے ہاسٹل وارڈن سے شکایت کی اور ناشتہ میں دوسری چیز دینے کو کہا ۔

اب وہاں 100 میں سے صرف 20 طالب علم ہںی ایسے تھے جن کو کھچڑی پسند تھی اور وہ طلباء چاہتے تھے کہ روزانہ کھچڑی ہںی بنائی جائے ۔ جبکہ باقی کے 80 طلباء تبدیلی چاہتے تھے ۔

وارڈن نے تمام طلباء ناشتے کے لئے ووٹنگ کرنے کو کہا ۔

اب وہ 20 طلباء جنہیں کھچڑی پسند تھی انہوں نے کھچڑی کے لیے ووٹ دیا ۔

باقی کے 80 افراد میں کوئی ہم آہنگی نہیں تھی ۔ مزید کوئی بات چیت بھی نہیں تھی اور اپنی عقل اور ضمیر سے کچھ فیصلہ بھی نہیں کیا ۔ نہ آپس میں کوئی صلح و مشورہ کیا اور ہر ایک نے اپنی اپنی پسند کے مطابق ووٹ دیا ۔

اب ووٹنگ کا نتیجہ کچھ ایسا آیا ۔

20 کھچڑی
18 ڈوسا
16 پراٹھا
14 روٹی
12روٹی مکھن
10 نوڈلز

10 پوری سبزی

اب کیا ہںوا ۔ اس کینٹن میں آج بھی اس وہ 80 طلباء ہر روز کھچڑی کھاتے ہیں ۔

وجہ:- کیونکہ وہ 20 طلبہ متحد رہںے ۔

نصیحت:- جب تک آپ یہ سوچتے رہیں گے کہ ہم (مسلمان) 20 فیصد ہیں تو ہم 80 فیصد سے کیسے لڑ سکتے ہیں آپ کچھ نہیں کر سکتے ۔ آپ کا اتحاد آپ کے حالات بدل سکتا ہئے ۔

معاشرے کے لیے پیغام

ایک رہںو ، اچھے بنو ، تعلیم یافتہ رہو ، منظم رہںو اور جدوجہد کرتے رہو ۔

#نقل و چسپاں ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اردو نصيحـــــــتیں
•┅┄┈•※ ‌✤۝✤‌※┅┄┈•۔
┊ ┊ ┊ ┊۔
┊ ┊ ┊ ☽۔
┊ ┊ ☆۔
☆ ☆۔
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:

https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
359 viewsابن بشير, 03:30
باز کردن / نظر دهید
2021-10-07 10:30:04
ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:-
"انسان کا استغفار کرنا تمام دعاؤں سےاہم ہے"

Ibne qayyim rahimahullah faramate hain:-
"Insan ka isteghfar karna tamam duaon se ahem hai".

من جانب: اقوال السلف والعلماء وانسداد البدع والمنكر.
t.me/UrduNaseehaten
402 viewsابن بشير, edited  07:30
باز کردن / نظر دهید
2021-10-07 06:08:01 ”مظالم میں سے بدترین ظلم یہ ہے کہ آپ ایسے شخص پر برائی کا ٹھپہ لگائیں جو مشہور ہی اپنی نیکی کی وجہ سے ہو۔“

(جمهرة مقالات الشیخ محمود شاکر : ٧٣٦/٢)
433 viewsابن بشير, 03:08
باز کردن / نظر دهید
2021-10-07 06:07:50 - ’’ہم سب سے نادانیاں ہو جاتی ہیں مگر وہ شخص بہت ہی نادان اور اکثر دنیا و آخرت میں ندامت کا مستحق ٹھہرتا ہے، جو دو لوگوں کے معاملہ میں صرف ایک فریق کی بات سن کر رائے قائم کر لیتا ہے۔ اور پھر جب اسی رائے کے مطابق کسی قول و فعل کا اظہار کرتا ہے تو وہ اپنی حماقت اور گناہ میں مزید بڑھ جاتا ہے۔ ایمان والے مرد و خواتین کو ایسی نادانیوں سے باز رہنا چاہیے ...‘‘

(شیخ عبد الجبار بلال حفظه الله)
422 viewsابن بشير, 03:07
باز کردن / نظر دهید
2021-10-06 12:30:06 پڑھنے کے باوجود وہ کہتے ہیں کہ میں نے قرآن کریم کا حق ادا نہیں کیا جیسے اسکا حق ادا کرنا چاہیے تھا ۔۔۔ سبحان الله ۔۔۔

آج ہمیں انکی سیرت دیکھنے کی ضرورت ہے جو کہتے پھرتے ہیں کہ ہمارے پاس تلاوت کا وقت نہیں ۔۔۔ الله المستعان
الله تعالی ہم سب کو قرآن کریم کو ہمارے دل کا بہار اور سکون کا ذریعہ بنا دیں آمین

شاگردِ فضيلة الشيخ محبوب ابو عاصم حفظه الله
︗︗︗︗︗︗︗︗︗
اردو نصیـــــحتیں
︘︘︘︘︘︘︘︘︘

فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:
https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
484 viewsابن بشير, 09:30
باز کردن / نظر دهید
2021-10-06 06:30:08 لفظ ”داود“ کی درست املا کیا ہے؟

اس لفظ کو لوگ کئی طرح سے لکھتے ہیں۔ مثلا:
1 - داوود
2 - داود
3 - داؤد
4 - داؤود
ان میں سے آخری دو شکلیں درست نہیں ہیں۔ ”دا“ کے بعد واو ہے، ہمزہ نہیں۔ واو اور ہمزہ کا مخرج بھی الگ الگ ہے۔ اس لئے اسے ہمزہ سے نہیں واو سے لکھنا چاہئے۔
لیکن سوال یہ ہے کہ: یہاں ایک واو ہے یا دو؟
اس کا جواب یہ ہے کہ دو واو ہے۔ اور پڑھتے وقت بھی دو واو ہی پڑھتے ہیں۔
لیکن لکھنے میں عموما ایک واو لکھا جاتا ہے، ایک مخفی ہوتا ہے کثرت استعمال کی وجہ سے۔ جس طرح رحمن اور اسمعیل میں میم کے بعد الف ہے لیکن اسے لکھا نہیں جاتا، اس کے باوجود پڑھا جاتا ہے۔
”داود“ کی طرح ہی ایک لفظ ہے ”طاوس“۔ یہ ایک مشہور محدث ہیں۔ جو کہ اصل میں ”طاووس“ ہے۔ دو واو کے ساتھ۔ لیکن لکھنے میں عموما ایک واو کے ساتھ لکھتے ہیں۔ بعض لوگ دو واو کے ساتھ بھی لکھتے ہیں۔ جس کی گنجائش ہے۔
خلاصہ یہ کہ پڑھنے میں دو واو ہی پڑھا جائےگا، البتہ لکھنے میں دونوں طرح کی گنجائش ہے۔ اور عموما ایک واو کے ساتھ لکھنا رائج ہے۔

فاروق عبد اللہ نراین پوری ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اردو نصيحـــــــتیں
•┅┄┈•※ ‌✤۝✤‌※┅┄┈•۔
┊ ┊ ┊ ┊۔
┊ ┊ ┊ ☽۔
┊ ┊ ☆۔
☆ ☆۔
فيــــس بـــك پیـــج لنـــك:

https://www.facebook.com/UrduNaseehaten/
ٹیــــلی گـــــرام لنـکــــ:
t.me/UrduNaseehaten
462 viewsابن بشير, 03:30
باز کردن / نظر دهید