Get Mystery Box with random crypto!

زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے

لوگوی کانال تلگرام zindagi_gulzar_hai — زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے ز
لوگوی کانال تلگرام zindagi_gulzar_hai — زِنــدَگی گُلـــــزَار ہَے
آدرس کانال: @zindagi_gulzar_hai
دسته بندی ها: دستهبندی نشده
زبان: فارسی
کشور: ایران
مشترکین: 1.25K
توضیحات از کانال

رومانی ناولز۔ خوبـصورت نظمیں۔ سبق اموز امیج۔ دل کو چھوتی ہوئی غزلیں۔اُردُو کے نَثــرِی ادَب، شـعــری ادَب، ادَب اطـفــال ڪیلئے اِس چَـیـنَـــل ڪو تَشــڪِیــل دِیــا گیا ہے
@Naveed_Akhtar

Ratings & Reviews

3.00

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

1

4 stars

0

3 stars

1

2 stars

0

1 stars

1


آخرین پیام ها 3

2022-06-09 10:30:36 علامہ اقبال کے کلام " شکوہ جواب شکوہ " کے ایک بند کے اشعار اور انکی تشریح۔ آج کے حالات کے تناظر میں اس بند کے اشعار کا مفہوم سمجھنے کی ضرورت ہے۔

ہو نہ یہ پھول تو بلبل کا ترنّم بھی نہ ہو


چمنِ دہر میں کلیوں کا تبسّم بھی نہ ہو

یہ نہ ساقی ہو تو پھر مَے بھی نہ ہو خُم بھی نہ ہو

بزمِ توحید بھی دنیا میں نہ ہو، تم بھی نہ ہو

خیمہ افلاک کا اِستادہ اسی نام سے ہے

نبضِ ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے




اب اس بند کی تشریح:

حضرتِ علامہ اقبال نے آنحضورﷺ کی ذاتِ پاک کو ’پھول‘ کہا ہے اور یہ لقب خالقِ کائنات کی طرف سے دلایا گیا ہے۔ خدا فرما رہا ہے : ’’اگر یہ پھول نہ ہو تو کوئی بلبل باغ میں چہچہانے کی ہمت نہ کرے۔ اور یہ پھول اگر دنیا کے اس باغ میں نہ ہو تو کوئی کلی بھی کھل نہ سکے۔۔۔ اگر یہ ساقی نہ ہو تو نہ کہیں شراب ملے اور نہ کوئی شراب کا مٹکا / صراحی موجود رہے۔ میری توحید کی انجمن اسی پھولؐ اور اسی ساقیؐ کے دم سے قائم ہے۔ اگر یہ پھول نہ ہوتا تو تمہارا (شکوہ کرنے والے کا) بھی کہیں نام ونشان تک نہ ہوتا ‘‘


’’یہ جو میں نے سات آسمانوں کے خیمے تمہارے سروں پر تان دیئے ہیں اور ان کے نیچے ان کو سہارا دینے والا کوئی ایک ستون بھی نہیں تو یہ صرف نامِ محمدؐ کی وجہ سے اِستادہ (کھڑے ہوئے) ہیں۔ بلکہ اس بھری پُری کائنات میں اگر زندگی کی کوئی رمق ہے اور اس کی نبض گرم اور چل رہی ہے تو یہ سب کچھ محمدؐ کے طفیل ہی سے ہے‘‘

پیشکش: پروفیسر عقیل خان' ناگپور ' ٩ مئی ٢٠٢٢
39 views07:30
باز کردن / نظر دهید
2022-06-04 17:46:04 ہمارے پیارے نبی ہمارا ایمان ہیں ، جان ہیں ، جہان ہیں ، کاش !! آپ کی شان میں گستاخی سننے سے پہلے ہمارا وجود مٹ چکا ہوتا
104 views14:46
باز کردن / نظر دهید
2022-05-30 15:48:44 جب میں جوان ہوا تو میں دنیا بدلنا چاہتا تھا۔ سو میں نے دنیا بدلنے کی ٹھان لی۔

مگر یہ کام بہت مشکل نکلا اور میں ناکام ٹھہرا۔

پھر میں نے پلان تبدیل کیا اور اپنی قوم کو بدلنے کی کوشش شروع کردی۔

مگر، یہ کام دنیا تبدیل کرنے جتنا ہی مشکل نکلا اور پھر ناکام ٹھہرا۔

اب تک میں پچاس سال کا بوڑھا شخص بن گیا تھا۔ میں نے سوچا چونکہ میں قوم نہیں بدل سکتا، لہذا اگلے دس سالوں تک مجھے اپنا گاؤں ہی بدلنے کی کوشش کر لینی چاہیے۔ مگر دس سال بعد پتا چلا کہ یہ کام بھی دنیا بدلنے جتنا مشکل ہے۔ آخر کار تھک ہار کر اب میں نے اپنے خاندان کو بدلنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

مگر! بہت دیر ہو چکی ہے۔

اب مجھے پتا چلا ہے کہ اگر میں نوجوانی میں دنیا بدلنے کی بجائے خود کو بدلتا، تیس سال کا ہوکر اپنے خاندان کو بدلتا تو وہیں بعد میں میرے خاندان نے گاؤں کو بدل دینا تھا اور اس طرح ان چند عادات کی ز۔تبدیلی میری ذات سے شروع ہو کر ملک اور دنیا تک پھیل سکتی تھی۔ مگر، نہیں، اب بہت دیر ہو چکی ہے، اب میں تھک گیا ہوں، اب میں بس مرنا چاہتا ہوں، ایک مایوس، ایک ناکام، ایک ہارے ہوئے شخص کے طور پر۔

تازہ تازہ جوان ہونے والوں کے نام
(نقل وچسپاں)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
103 views12:48
باز کردن / نظر دهید
2022-05-14 12:39:42 مہابھارت دور میں برج خلیفہ کا نام برجیشور مندر تھا جس پر مسلمانوں نے قبضہ کر کے برج خلیفہ بنایا۔ مغلوں سے پہلے درخت کے پتے زعفرانی رنگ کے ہوتے تھے۔ بابر نے ان پتوں کو نوچ کر سبز کر دیا تھا۔ قطب مینار 13ویں صدی میں ایک شیو لِنگا تھا۔ مغلوں نے پانی ڈال کر اسے بڑا بنایا اور اس کا نام قطب مینار رکھا۔

سنا ہے گوگل اپنا نام بدل کر گوپال رکھ رہا ہے۔ بی جے پی والے کہہ رہے ہیں کہ گوگل اور مغل دونوں بھائی تھے۔ بریانی ایک ہندو پکوان تھی۔ پہلے اس کا نام بیرا رانی تھا۔ پھر مغلوں نے اسے اغوا کر لیا اور اس کا مذہب تبدیل کر کے اس کا نام بریانی رکھ دیا۔
ترجمہ بذریعہ:گوگل لینس عرف گوپال hans
195 views09:39
باز کردن / نظر دهید
2022-05-07 17:26:30 بہلول نے حضرت جنيد بغدادی سےپوچھا شیخ صاحب کھانے کے آداب جانتے ہیں؟
کہنے لگے، بسم اللہ کہنا، اپنے سامنے سے کھانا، لقمہ چھوٹا لینا، سیدھے ہاتھ سے کھانا، خوب چبا کر کھانا، دوسرے کے لقمہ پر نظر نہ کرنا، اللہ کا ذکر کرنا، الحمدللہ کہنا، اول و آخر ہاتھ دھونا۔

بہلول نے کہا، لوگوں کے مرشد ہو اور کھانے کے آداب نہیں جانتے اپنے دامن کو جھاڑا اور وہا ں سے اٹھ کر آگے چل دیئے۔
شیخ صاحب بھی پیچھے چل دیئے، مریدوں نے اصرار کیا، سرکار وہ دیوانہ ہے لیکن شیخ صاحب پھر وہاں پہنچے پھر سلام کیا۔

بہلول نے سلام کا جواب دیا اور پھر پوچھا کون ہو؟ کہا جنید بغدادی جو کھانے کے آداب نہیں جانتا۔ بہلول نے پوچھا اچھا بولنے کے آداب تو جانتے ہوں گے۔

جی الحمدللہ، متکلم مخاطب کے مطابق بولے، بےموقعہ، بے محل اور بےحساب نہ بولے، ظاہر و باطن کا خیال رکھے۔ بہلول نے کہا کھانا تو کھانا، آپ بولنے کے آداب بھی نہیں جانتے، بہلول نے پھر دامن جھاڑا اورتھوڑا سا اور آگے چل کر بیٹھ گئے۔

شیخ صاحب پھر وہاں جا پہنچے سلام کیا۔
بہلول نے سلام کا جواب دیا، پھر وہی سوال کیا کون ہو؟
شیخ صاحب نے کہا، جنید بغدادی جو کھانے اور بولنے کے آداب نہیں جانتا۔ بہلول نے اچھا سونے کے آداب ہی بتا دیں؟
کہا نماز عشاء کے بعد، ذکر و تسبیح، سورہ اور وہ سارے آداب بتا دیئے جو روایات میں ذکر ہوئے ہیں۔ بہلول نے کہا آپ یہ بھی نہیں جانتے، اٹھ کر آگے چلنا ہی چاہتے تھے کہ شیخ صاحب نے دامن پکڑ لیا اور کہا جب میں نہیں جانتا تو بتانا آپ پر واجب ہے۔

بہلول نے کہا جو آداب آپ بتا رہے ہيں وہ فرع ہیں اور اصل کچھ اور ہے، اصل یہ ہے کہ جو کھا رہے ہیں وہ حلال ہے یا حرام، لقمہ حرام کو جتنا بھی آداب سے کھاؤ گے وہ دل میں تاریکی ہی لائےگا نور و ہدایت نہیں، شیخ صاحب نے کہا جزاک اللہ۔

بہلول نے کہا کلام میں اصل یہ ہے کہ جو بولو اللہ کی رضا و خوشنودی کیلئے بولو اگر کسی دنیاوی غرض کیلئے بولو گے یا بیھودہ بول بولو گے تو وہ وبال جان بن جائے گا۔

سونے میں اصل یہ ہے کہ دیکھو دل میں کسی مؤمن یا مسلمان کا بغض لیکر یا حسد و کینہ لیکر تو نہیں سو رہے، دنیا کی محبت، مال کی فکر میں تو نہیں سو رہے،کسی کا حق گردن پر لیکر تو نہيں سو رہے...!
243 views14:26
باز کردن / نظر دهید
2022-05-05 04:27:52 اسلامی اور غیر اسلامی تہواروں کا فرق

مولانا عبد الماجد دریابادیؒ

پچھلے مہینہ ریل میں ایک بنگالی ہندو کا ساتھ ہوا۔ اسکول میں ساتھ کے پڑھے ہوئے تھے باتوں میں کہنے لگے’’آج کل ہمارے ہاں بڑا بھاری تہوار ہے جیسے آپ لوگوں کے یہاں عید ہوتی ہے‘‘۔ دل یہ سن کر سو چ میں پڑگیا۔ کیا واقعی ان کا دسہرہ، ان کا درگاپوجا ہماری عید ہی کی طرح ہوتاہے؟ ہمارے ہاں سال بھر میں دو ہی تو ’’تہوار ‘‘ ہوتے ہیں ایک عید الفطر دوسری عید الاضحی ان دونوں کو کوئی مناسبت ، ان کی ہولی سے ان کی دیوالی سے، ان کی رام لیلا سے ، ان کی جنم اسٹمی سے، ان کے کسی تہوار سے ہے؟ لوگ کہتے ہیں ، کہ دونوں قوموں کے تہواروں کو ملاکر ایک کردیاجائے ، مشترک تہواروں کی بنیاد ڈال دی جائے تو اتحاد دونوں قوموں میں ابھی ہوجائے ، یہ بات ہے کچھ قرین عقل؟ ہے کچھ لگتی ہوئی؟۔
کیا ہمارے ہاں بھی جشن یوں منایاجاتاہے، کہ خوب شرابیں پی جائیں؟ گھروں کے اندر اور گلی کوچوں میں فحش گیت گائے جائیں اور پچکاریوں میں رنگ بھر بھر کے سب کے کپڑوں کو خراب، اور جسموں کو گندہ کرکے رکھ دیاجائے ؟ کیا ہمارا بھی کوئی مذہبی جشن یوں منایاجاتاہے کہ رات رات بھر جوا کھیلا جاتارہے؟ اور شام سے لے کر صبح تک گھر گھر چراغ اس امید پر خوب روشن رہیں، کہ دولت اور قسمت کی دیوی جی(لکشمی) اندھیرے میں بھٹکنے نہ پائیں اور روشنی دیکھ کر ہمارے ہی گھر کا رخ کریں؟ کیا ہمارے ہاں کوئی مذہبی تہوار گاگاکر اور ناچ ناچ کر منائی جاتی ہے؟ہماری عید میں بھی رات رات بھر رہس اور ناٹک ہواکرتے ہیں؟ہماری بقرعید بھی یوں منائی جاتی ہے کہ کئی کئی دن تک سوانگ ہوتے رہیں ، بندروں اور لنگوروں کی سی دم اور دیوزادوں( راکشسوں) کے سے چہرے لگالگا کر اچھے خاصے انسان جانور اور دیوبن جایاکریں؟ پوجا، فلاں دیوی کی فلاں دیوتا کی ہوتی رہے؟ اور رات کو راستوں اور چوراہوں پر بڑے برے لکّڑ جمع کرکے ان میں آگ لگائی جاتی رہے؟
مسلمان کی عید تو یہ ہوتی ہے ، کہ روز صبح تو خالی وضو ہی ہوتا تھا ، آج کے دن غسل سے شروع کیا۔ یعنی طہارت ظاہری اور نظافت میں آج زیادتی کرلی۔ پھر پہلا کام یہ کیا کہ صدقہ فطر نکالا۔ یعنی اپنے منہ میں لقمہ رکھنے سے پیشتر دوسروں کے کھلانے اور پیٹ بھرنے کا سامان کردیا۔ عبادت مال یہ ہوئی۔ اب عیدگاہ چلے۔ کسی نبی کی، ولی کی، فرشتہ کی منت بڑھانے نیاز اتارنے کو نہیں، اللہ کی نماز پڑھنے۔ روز پانچ ہی وقت کی تھی آج ایک وقت کی اور بڑھ گئی! عبادت مالی ہوہی چکی تھی، عبادت بدنی بھی شروع ہوگئی، پھر راستہ بھر، یہ حکم نہیں کہ گاتے بجاتے جاؤ، رنگ رلیاں مناتے جاؤ، غزل وتشبیب کے لطف اٹھاتے جاؤ بلکہ ایک اور اکیلے رب کا نام جپتے ہوئے۔ اس کی یکتائی کی گواہی دیتے ہوئے ، اس کی بڑائی پکارتے ہوئے، اس کی نعمتوں کا شکر اداکرتے ہوئے جاؤ۔ اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر واللہ الحمد۔ مسلمانوں کی سب سے بڑی خوشی آپ نے دیکھ لی؟ مسلمان کے گھر کا جشن آپ نے ملاحظہ کرلیا؟ کیا زندگی ہے؟ غم ہوا تو اسی ایک کی پکار ، خوشی ہوئی تو اسی ایک کی یاد! یہ عید تھی، اور اسی پر بقرعید کو قیاس کرلیجئے بجز اس فرق کے کہ وہاں صدقۂ فطر تھا، اور یہاں قربانی۔ حاصل دونوں صورتوں میں وہی مالی عبادت!…اس قوم کے تہواروں پر آپ دوسری قوموں کے تہواروں کو قیاس کرنے چلے ہیں! کوئی نسبت بھی ان آنکھوں سے ہے پیمانوں کو۔
304 views01:27
باز کردن / نظر دهید
2022-05-03 09:13:14
#EidMubarak to all of you. Have a beautiful time with your loved ones. May the Almighty fill our hearts with compassion in this beautiful Shawwal. Spread the joy of #Eid to all around you and don’t forget to reach out to those in need.
317 views06:13
باز کردن / نظر دهید
2022-05-02 16:16:51 Regardless of which day you’re celebrating #Eid, may the Almighty guide and bless you and your loved ones always. As we gather for the joyous occasion, spare a thought and pray for those facing turmoil and calamity the world over. Reach out to those in need.
#EidMubarak
319 views13:16
باز کردن / نظر دهید
2022-05-02 16:16:46
301 views13:16
باز کردن / نظر دهید
2022-04-29 15:42:58
386 views12:42
باز کردن / نظر دهید